Kanz e Aza

غازی تو لوٹ آ

A noha written by Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

اے میرے غازی

میں ہو گیء بے پردہ


بازار آ گیا غازی تو لوٹ آ

سر پر نہیں ردا غازی تو لوٹ آ


بالوں سے منہ چھپاے

چلتی ہوں سر جھکائے

مجمع یہ شامیوں کا

مجھکو نہ دیکھ پاے

دے مجھکو حوصلہ

غازی تو لوٹ آ

بازار آ گیا۔۔۔


سب ہنس رہے ہیں کوی

آتا نہیں بچانے

بیمار ہر قدم پر

کھاتا ہے تازیانے

سجاد کو بچا

غازی تو لوٹ آ

بازار آ گیا۔۔۔


ہر گھر سے گرم پانی

پھینکا گیا ہے ہم پر

کانٹے بچھے ہوئے ہیں

بھای قدم قدم پر

مشکل ہے راستہ

غازی تو لوٹ آ

بازار آ گیا۔۔۔


بدلہ لیا ہیں سب نے

گھر سے نکل نکل کر

زینب کو شامیوں نے

مارے ہیں اتنے پتھر

سر زخمی ہو گیا

غازی تو لوٹ آ

بازار آ گیا۔۔۔


بالوں سے جب پکڑ کر

شمر لعیں نے مارا

کہتی رہی سکینہ

سر دیکھ کر تمہارا

مر جاؤں گی چچا

غازی تو لوٹ آ

بازار آ گیا۔۔۔


پنجوں پہ چل رہی ہے

کب سے میری سکینہ

بازو میرے بندھیں ہیں

دم گھٹ رہا ہے اس کا

رسی میں ہے گلا

غازی تو لوٹ آ

بازار آ گیا۔۔۔


اماں کی کتنی مجھکو

یہ غم بھی ہے اٹھانا

مجھکو بھی میرے بھائی

دربار میں ہے جانا

زہرا کا واسطہ

غازی تو لوٹ آ

بازار آ گیا۔۔۔


زیشان کیسے لکھے

فرحان غم کا منظر

غیرت کے بادشاہ کا

نیزے سے گر گیا سر

زینب نے جب کہا

غازی تو لوٹ آ

بازار آ گیا۔۔۔