شیر ہوے دو وارد لشکر
مقتل میں برپا تھا محشر
فخر سے اپنے سر کو اٹھا کر
کہتی تھی عباس کی خواہر
ہاں یہ میرے بیٹے ہیں
ایک ہے محمد اور دوسرا ہے عون
ہاں یہ میرے بیٹے ہیں
نام ہے ان کے عون و محمد
حیدر کے عکاس ہے یہ
ملک وفا کے دونوں مکیں ہے
دونوں ہی عباس ہے یہ
فاطمہ زہرا کے ہے نواسے
مامو پر جان دیتے ہیں
ہاں یہ میرے۔۔۔
میں نے انہیں تاکید یہ کی تھی
دریا پر مت جانا تم
مقتل میں پیاسے ہی رہنا
صبر علی دکھلانا تم
وقتِ وغا یہ بنت اسد کی
گود کے پالے لگتے ہے
ہاں یہ میرے۔۔۔
عون محمد سے کہتا تھا
بھای بھول نہ جانا تم
ہم ہیں علی اکبر کا صدقہ
اماں کا نزرانہ تم
شکر خدا اماں کے سجدے
فخر سے کہتے رہتے ہے
ہاں یہ میرے۔۔۔
گھر جانا ہے خون میں نہا کے
پہنچا جب خیموں میں لاشے
خشک زباں کو دیکھ کے اماں
کہہ دے ہے شہزادے پیاسے
حکم مادر ماننے والے
مر کے زندہ رہتے ہیں
ہاں یہ میرے۔۔۔
عون و محمد کیا یہ حسرت
پوری ہوی زنداں میں جا کر
جب وقت آذادی آیا
نوکِ سِناں سے اترے جب سر
بولی زینب پیٹ کے سر کو
لاوارث جو دکھتے ہیں
ہاں یہ میرے۔۔۔
عون و محمد جیسے بیٹے
کاش خدارا ریحان و رضا دے
فخر سے سر اونچا ہو ماں کا
باپ کرے سجدے پہ سجدے
روح ابو طالب یہ پکارے
حیدر جن کو روتے ہیں
ہاں یہ میرے۔۔۔