اے دلبران جعفر طیار الوداع
بنت علی پہ بچوں سے کہتی تھیں بار بار
رن کو سدھارو عون و محمد یہ ماں نثار
---اے دلبران جعفر
جعفر کا افتخار بڑھانا جہاد میں
نانا کے اپنے شان دکھانا جہاد میں
---اے دلبران جعفر
شیر خدا کی بیٹی کے تم دونوں شیر ہو
میداں میں جاؤ فتح میں اب کچھ نہ دیر ہو
---اے دلبران جعفر
ہر بات اپنے دل کے سوا ہو تو بات ہے
وہ رن پڑے کے حشر بپا ہو تو بات ہے
---اے دلبران جعفر
گھیرے رہے سپاہ مگر منہ نہ موڑنا
حیدر کی یادگار ہو میداں نہ چھوڑنا
---اے دلبران جعفر
شمر و عمر کے سر جو اتارو تو خوش ہوں میں
دشمن کو جھوم جھوم کے مارو تو خوش ہوں میں
---اے دلبران جعفر
اس کو یہ آرزو ہے کہ تم رن میں کام آو
چہرے کے بدلے خون بھرے چہرے مجھے دکھاو
---اے دلبران جعفر
بچوں ضعیف ماموں کو زحمت نہ دیجئیو
لاشے اٹھائیں بھائی تو جنبش نہ کیجئیو
---اے دلبران جعفر
پیاسے جو آو گے تو صلہ دے گی تم کو ماں
خود دوڑ کر گلے سے لگا لے گی تم کو ماں
---اے دلبران جعفر