Kanz e Aza

جیتے رہو عون

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

کچھ ایسے لڑے جنگ میں زینب کے دلارے

میداں سے عدو بھاگے سبھی خوف کے مارے

غل تھا کہ رن ایسا کبھی پڑتے نہیں دیکھا

بچوں کو اس انداز سے لڑتے نہیں دیکھا


بڑھتے تھے کبھی گاہ سرک جاتے تھے عباس

جب وار وہ کرتے تھے تو یہ فرماتے تھے عباس

جیتے رہو عون و محمد


تیغ زمیں کا ہنر تم ہی دکھاتے رہو

خون سے تلوار کی پیاس بجھاتے رہو

دشمن شبیر کی ہستی مٹاتے رہو

حیدری جاہ و ہشم اور بڑھاتے رہو

ایسے لڑو پھر ہی کہے فاتح خیبر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


ایسے چلے تیغ اب دشت و دامن کاٹ دے

وار کرو سر پہ تم کر وہ بدن کاٹ دے

مرحب و انتر کے دل زیرِ کفن کاٹ دے

نہر کی ہر موج کو تشنہ دہن کاٹ دے

جھوم کے خود تیغِ علی بولے مقرر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


قلب میں جا کر لڑو لشکرِ کفار کے

چہرے پہ تیور رکھو جعفر طیار کے

ضرب میں انداز ہو حیدر کرار کے

جاگ اٹھے دشت سے اہلِ ستم ہار کے

آے بقیہ سے صدا دوش ہوا پر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


ساے سے تلوار کے موت بھی بچ کر چلے

ایک قدم آگے نہ پیچھے یہ لشکر چلے

چاروں طرف دشت میں موت کا منظر چلے

موت کہے کام کیا دونوں جری گر چلے

میرے ہنر تم نے دکھاے ہیں یہاں پر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


ہر بار صدا دیتے تھے اے گیسوؤں والوں

کیا کہنا ہے پھر بڑھ کے وہی ہاتھ نکالو

رہوار بڑھے جاتے ہیں باغوں کو سنبھالو

حلقہ ہے کڑی آنکھ زرہ پوشوں پہ ڈالو

ان ہاتھوں کے بوسے کے لئے آے پیمبر

قاسم بھی کہے میں بھی کہوں اور علی اکبر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


عون یہ کہنے لگے خوب محمد لڑے

گویا محمد ہوے عون بھی بے حد لڑے

موت کو بھی دشت میں کرتے ہوے رد لڑے

دونوں لڑے اس طرح جیسے ابو جد لڑے

ماں بھی در خیمہ پہ کہنے لگی رو کر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


لڑتے ہوے نہر پر آگےء المختصر

نرغہء اعدا میں پھر پھر گےء دونوں پسر

تیر کہیں سے چلے اور کہیں سے تبر

شاہ کو آواز دی گرتے ہوے خاک پر

پہنچے شہ کربوبلا تھا یہی لب پر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


آ گےء عباس کی آنکھوں میں اشک عزا

جیت گےء پیاس سے نہر پہ وہ مہ لقا

نرغہء اعدا میں بھی دونوں کو یہ یاد تھا

ماں کی نصیحت پہ ہی ہو گےء دونوں فدا

شکر کے سجدے میں گری مادرِ مضطر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


دونوں کو میدان سے خیمے میں لاے حسین

حلقہ کےء لاشوں کا کرنے لگے سب ہی بین

فضہ نے آواز دی بنت شہ مشرقین

شاہ پہ صدقے ہوے دیکھ تیرے نورِ عین

زینب مضطر نے کہا شانے ہلا کر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


کیا حشر تھا خیمے میں بپا مظہر و عرفان

شبیر جو لاشوں پہ ہوے چاک گریباں

لاشوں سے مخاطب یوں ہوی زینبِ زیشان

تم بھای پہ قرباں ہوے تجھ پہ میں قرباں

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


جو کہہ کے چلے گھر سے وہی کر کے دکھایا

اب قدر ہوی ماں کو بڑا فخر ہے تم پر