اے عون و محمد میرے
دنیا کو کھٹکنے لگے دو پھول سے چہرے
انسانوں کے سینوں میں تھے پتھر کے کلیجے
تلواروں سے نیزوں سے کیے تم پہ جو حملے
اے عون و محمد میرے۔۔۔
دونوں ہیں شہیدان وفا عون و محمد
اسلام کے مقصد کی بقا عون و محمد
ماں کرتی ہے لاشوں پہ جو شکر کے سجدے
اے عون و محمد میرے۔۔۔
بھائی کا یہ عالم مجھے دیکھا نہیں جاتا
ہے نرغہء اعدا میں محمد کا نواسہ
تم ہوتے تو فوجوں کو بہت دور بھگاتے
اے عون و محمد میرے۔۔۔
عباس علی نہر پر جاکر نہیں پلٹے
پانی کو ترستے ہیں جو خیموں میں یہ بچے
دریا پہ وہ ظالم نے کیے ظلم کے پہرے
اے عون و محمد میرے۔۔۔
اب ہوگیء زینب کو صدا زندگی بھاری
ماں ہوں میرا پتھر کا کلیجہ نہیں واری
تم دونوں گےء چھوڑ کے مادر کو اکیلے
اے عون و محمد میرے۔۔۔