Kanz e Aza

یاد آؤ گے عون

A noha written by Hilal Rizvi. Lyrics in Urdu.

اے میرے پیاروں اے بیٹوں

اے میرے بچوں


دشت میں بولی زینب یہ رو کر

یاد آؤ گے عون و محمد


زندہ جب تک رہے گی یہ مادر

یاد آؤ گے عون و محمد


لوٹ کر جب وطن جاؤں گی میں

اور ویران گھر پاؤں گی میں

ننھے ننھے جو دیکھوں گی بستر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔


غم میں تنہا مجھے کر گےء ہو

سامنے ماں کے تم مر گےء ہو

یہ ہوا ہے ستم کیسا ہم پر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔


عید جب جب بھی آے گی بچوں

خون ماں کو رلاے گی بچوں

دل پہ چل جائے گا میرے خنجر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔


چھوٹے ہوتے مصلے تمہارے

گھر کے ہجرے میں خالی جو ہونگے

آنکھیں اشکوں سے ہو جائنگی تر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔


خوں میں ڈوبے تمہارے عمامے

سامنے آینگے جب بھی میرے

کھاؤں گی غش بپا ہوگا محشر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔


ہر قدم جان کھوتی رہوں گی

عمر بھر صرف روتی رہوں گی

دل میں دونوں کا غم ہے برابر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔


خوں میں ڈوبے تمہارے جنازے

میری نظروں میں آ کر رہیں گے

کس طرح بھولوں غم کا وہ منظر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔


دشت غربت میں تشنہ دہن تھے

مامو کی طرح تم بیکفن تھے

قبر تک تم کو روے گی مادر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔


کیا ہلال اب لکھے غم‌ کا منظر

ساجد آل نبی میں تھا محشر

بین کرتی تھی یہ بنت حیدر

یاد آؤ گے عون و محمد

دشت میں بولی۔۔۔