Kanz e Aza

ہاے میرے حسین

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

ہاے میرے حسین و حسن


قید سے چھٹ کے آی وطن

جب حسین و حسن کی بہن

قبر زہرا پہ جس دم گیء

لای رو رو کے لب پر سخن


اماں اماں اماں

بھای میرے حسین و حسن

چھلنی تیروں سے دونوں کے تن

اک کا تیروں کی ضد پر جنازہ

اک کا تیروں کے اوپر جنازہ

ہاے میرے حسین و حسن۔۔۔


اک کو روتی ہوی میں گیء ہوں

اک کو روتی ہوی آ رہی ہوں

یہ بھی صدمہ بہن نے اٹھایا

وہ بھی صدمہ بہن نے اٹھایا

ہاے میرے حسین و حسن۔۔۔


اماں دونوں شبابِ جناں ہے

اماں دونوں ہی نانا کی جاں ہے

اک نے پہلو نبی کا نہ پایا

اک سے شہر نبی کو چھڑایا

ہاے میرے حسین و حسن۔۔۔


اماں اک میری آنکھوں کا تارہ

ایک کلثوم کا تھا دلارا

اک کا ہاے جگر پارہ پارہ

اک کو غربت میں لاکھوں نے مارا

ہاے میرے حسین و حسن۔۔۔


اک بقیہ کی زینت بنا ہے

اک کا مدفن بنی کربلا ہے

ایک نے اماں کا پہلو بسایا

اک نے بیٹوں کو سینے لگایا

ہاے میرے حسین و حسن۔۔۔


وقت اماں وطن مجھکو لایا

بھای کوئی نہ ملنے کو آیا

ایک مجھ سے مدینے میں بچھڑا

اک نے کربوبلا کو بسایا

ہاے میرے حسین و حسن۔۔۔


قبر زہرا سے آواز آی

بیٹی زینب تیرے دونوں بھای

رو کے کہتے ہیں اے اماں زہرا

کوئی لحد پہ کوئی نہ سایہ

ہاے میرے حسین و حسن۔۔۔


کہدو دنیا سے ریحان و سرور

وقت بدلا ہے بدلا ہے منظر

جن کے لاشوں پر کل ظلم ڈھایا

ان کا اٹھا ہے گھر گھر جنازہ

ہاے میرے حسین و حسن۔۔۔