زینب نے کہا نورِ نظر عون و محمد
تم کر گے ء دنیا سے سفر عون و محمد
تم لوگ بھی مامو پہ فدا ہو گےء رن میں
آی ہے یہ مقتل سے خبر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
دیدار کی حسرت میں مسلسل میری آنکھیں
ڈھونڈے گی تمہیں شام و سحر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
یہ سوچنا ماں بیٹھی ہے نزدیک تمہارے
آجائے میری یاد اگر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
تم یہ نہ سمجھنا میں تمہیں بھول گیء ہوں
ہے دل پہ جدائی کا اثر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
یہ سوچ کے کب کھیلتے آجاؤ میرے پاس
دروازے پہ رہتی ہے نظر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
پھر تم پہ نےء ظلم کی یلگار نہ ہو جاے
ہر وقت لگا رہتا ہے ڈر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
جس وقت مدینے میں قدم رکھوں گی جا کر
ویران نظر آے گا گھر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
جس روز کھویا ہے تمہیں کربوبلا میں
دامن میرا اشکوں سے ہے تر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
محسوس یہ ہوتا ہے مجھے اے میرا بیٹا
تم لوٹ کے آ جاؤ گے گھر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
جس وقت چلی جاتی ہوں حجرے میں تمہارے
تکلیف سے اٹھتا نہیں سر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
عشرت ہے ابھی تک یہی زینب کی صداییں
آجاؤ کے پھٹتا ہے جگر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔