Kanz e Aza

خط میں یہ صغرا

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

خط میں یہ صغرا نے لکھا کیا ہوا

کیوں نہیں آتے ہو بھیا کیا ہوا


خالی جھولے کو جھلاتی ہے رباب

جھولنے والا وہ بچہ کیا ہوا

خط میں یہ صغرا۔۔۔


کون پوچھے عابد بیمار سے

دو پہر میں سارا کنبہ کیا ہوا

خط میں یہ صغرا۔۔۔


ام‌ لیلیٰ لاشہء اکبر کے پاس

پوچھتے ہیں ماں کی ممتا کیا ہوا

خط میں یہ صغرا۔۔۔


کس لئے چپ ہو میرے کڑیل جواں

منہ سے کچھ بولو تو بیٹا کیا ہوا

خط میں یہ صغرا۔۔۔


پوچھتی ہے میت قاسم سے ماں

میرے بچے تیرا سہرا کیا ہوا

خط میں یہ صغرا۔۔۔


رو پڑی زینب بدن کو دیکھ کر

شیر سا بھائی ہمارا کیا ہوا

خط میں یہ صغرا۔۔۔


رو پڑے صغرا کا خط پڑھ کر حسین

کیا لکھوں بیٹی یہاں کیا کیا ہوا

خط میں یہ صغرا۔۔۔


بے ردا آل پیمبر ہے سرور

تجھکو اے احساس دنیا کیا ہوا

خط میں یہ صغرا۔۔۔