Kanz e Aza

چلے ہے کربلا

A noha written by Suroor Lakhnavi (2025). Lyrics in Urdu.

چلے ہے کربلا سرور عزا کا آخری دن ہے

عزا خانہ بڑھایا جا رہا ہے دل پریشاں ہے


میں کن آنکھوں سے دیکھوں گھر عزا کا آخری دن ہے

چلے ہیں کربلا سرور عزا کا آخری دن ہے


ہمیں جو زندہ رکھے تھا اسی مہماں کی رخصت ہے

جیےیینگے سال بھر کیوں کر عزا کا آخری دن ہے

چلے ہے کربلا۔۔۔


ہماری ماں علی اصغر کا گہوارہ بڑھاتی ہے

بڑھاتی ہے علم بہار عزا کا آخری دن ہے

چلے ہے کربلا۔۔۔


نہ گھر ہی اچھا لگتا نہ دنیا اچھی لگتی ہے

یہ دل روتا ہے رہ رہ کر عزا کا آخری دن ہے

چلے ہے کربلا۔۔۔


گھروں سے تعزیے کی شکل میں شبیر جاتے ہیں

قیامت کا ہے یہ منظر عزا کا آخری دن ہے

چلے ہے کربلا۔۔۔


عزاداروں کے چہروں پر اداسی ہی اداسی ہے

لکھا ہے سب کے چہروں پر عزا کا آخری دن ہے

چلے ہے کربلا۔۔۔


ابھی کچھ دیر میں فرش عزا بھی اٹھنے والا ہے

زمیں روتی ہے یہ کہہ کر عزا کا آخری دن ہے

چلے ہے کربلا۔۔۔


میں بابا کو تمہارے کس طرح رخصت کروں گھر سے

سہارا دو علی اکبر عزا کا آخری دن ہے

چلے ہے کربلا۔۔۔


سرور اگلے برس تک زندہ رہنے کی دعا مانگو

قیامت آ گیء سر پر عزا کا آخری دن ہے

چلے ہے کربلا۔۔۔