عزا خانے ہے جس کی شان یہ میرا ملک میرا ایمان
میرے مولا کی خواہش کا نام ہے ہندوستان
چاند محرم کا جب نکلا گاؤں ہوئے سارے آباد
گلی گلی سے شور اٹھا کہ نسل یزیدی مردہ باد
ہندوؤں کے لب ہے شبیر ہمارا زندہ باد
دنیا کے ہر ملک سے زاید ہند میں ہے ہم سب آزاد
اسی سے ساری دنیا سے اچھا ہے ہندوستان
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔
یو پی ایم پی کرناٹک گجرات گوا دہلی آسام
منی پور بہار ہماچل ہے لڑکھ بلند مقام
ان سب کی قسمت کی جبیں پر لکھا ہے شبیر کا نام
صبح اذان اکبر سے ہے شام غریباں ان کی شام
دشت بلا کی یاد میں تپتا ہے وہ راجستان
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔
ہریانہ پنجاب میزورم آندھر تامل کیرل کشمیر
دامن دیو تلنگانہ پانڈیچری غم کی تصویر
انڈمان چھتیس گڑھ اور اتر کھنڈ غم کی تنویر
مہاراشٹر ہو یا کہ اڑیسا شان عزا کی ہے جاگیر
شہ کی عزاداری کا ان سب پر ہے بڑا احسان
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔
مسجد کے جو احترام کی ایک حد پر رک جاتا ہے
ہندو وہ لیکن یہ سچ ہے فرش عزا پر آتا ہے
قومی یک جہتی ہنر یہ فرش عزا سکھلاتا ہے
سکھ عیسائی اپنی مرادیں فرش عزا سے پاتا ہے
فرش عزا پر آنے گھبراتا ہے شیطان
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔
ملک ہے میرا سب سے پیارا ملک سے ہم سب کو پیار
اس کی خاطر جینا مرنا اصل حسینی ہے کردار
شہ کی عزاداری سے ہی یہ ملک ہوا ہر سو زوبار
اس کی میں شامل کربوبلا کا ہے ایثار
ایسے وطن سے الفت کرنا نصف ہوا ایمان
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔
مانا کہ دنیا کے ہر گوشے میں رایج شہ کی عزا
لیکن اپنے ملک کی رایج شہ کی عزا کا کیا کہنا
کربوبلا سے دور بنی تسکین کی لاکھوں کربوبلا
کلمہ گو کیا ہندوؤں کے گھر میں عزا کا فرش بچھا
شہ کی عزاداری سے ہے بھارت دیش مہان
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔
وادی وادی صحرا صحرا ماتم شہ جنگل جنگل
دریا دریا ساحل ساحل خشکی ہو یا کہ جل تھل
صدیوں سے ہے ذکر شہ دیں ساعت ساعت ہر ایک پل
گلشن گلشن کوہ کا دامن سوسن ہو یا پھول کنول
پتہ پتہ بوٹا بوٹا موسم غم کی شان
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔
نا گا لینڈ میگھا لے سکم اروناچل جھارکھنڈ تریپورہ
اصل نماز عشق عزا ہر ایک نے کی ہے ان میں ادا
ان کے دل کے دامن میں پر نور ہوی ہے کربوبلا
لکشادیپ اور چندی گڑھ میں گونجی ہے ماتم کی صدا
شہ کی عزاداری ہوی انکی اصل میں ہے پہچان
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔
ہندو مسلم سکھ عیسائی کے ہے لبوں پر شاہ کا نام
قومی یک جہتی کا کیا اس بہتر ہوگا پیغام
گنگا جمنا کی ہے سبیلیں تشنہ لبوں کی یاد میں عام
اٹھتا ہے بنگال سے بادل لیےء ہوئے اشکوں کا جام
عامر اور نایاب کے جزبے بھارت پہ قرباں
عزا خانے ہے جس کی شان۔۔۔