Kanz e Aza

قافلہ جا رہا

A noha written by Sachey Bhai (2026). Lyrics in Urdu.

قافلہ جا رہا ہے وطن کے لئے

کربلا میں قیامت کا ایک شور ہے


قافلہ جا رہا ہے وطن کے لئے

کوی روتی ہے اپنے جواں لال کو

رو رہی ہے کوی کم سخن کے لئے


جب چلے تھے مدینے سے سب ساتھ تھے

عون و جعفر تھے اکبر تھے عباس تھے

جا رہی ہوں مدینے تو کوئی نہیں

اب مصیبت فقط ہے بہن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


کوئی چادر نہ تھی کیسی بیداد تھی

ہاتھ ہوتے ہوئے بھی نہ آزاد تھی

کتنی مجبور کر دی گیء تھی بہن

اپنے بھائی کے دفن و کفن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


اپنی بربادیوں کو گوارا کیا

خوں میں ڈوبے گلوں کا نظارہ کیا

دے دیا فاطمہ کا بھرا گلستاں

کربلا تیرے اجڑے چمن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


قبر سرور پہ جا کے بہن نے کہا

کیا بتاؤں کہ بھیا ستم کیا ہوا

کوفہ و شام میں ہوں پھری بے ردا

آپ محتاج یاں تھے کفن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


قبر قاسم سے ہے یوں مخاطب پھپھی

تیری شادی کچھ اس طرح بن میں ہوی

کوی سہرے کا بھی پھول باقی نہیں

ورنہ لے جاتی قبر حسن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


بین کرتی تھی یہ بانوے شاہ دیں

میں کہیں رہ گیء میرا اصغر کہیں

گود خالی ہے میری سکینہ نہیں

مر گیء قید میں وہ وطن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


چھ مہینے کی جاں اصغر بے زباں

ہو گےء کربلا کی زمیں میں نہاں

سونے جنگل میں اب جا کے ڈھونڈوں کہاں

ماں تڑپتی ہے اس گلبدن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


زینب دل حزیں سہ کے رنج و محن

جب مدینے میں پہنچے گی یہ خستہ تن

عمر بھر ہاتھ ملتی رہے گی بہن

بھای عباس سے صف شکن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


قصر ظالم کبھی قید خانہ کبھی

نوک نیزہ کبھی تازیانہ کبھی

کون سی تھی اذیت جو دی نہ گیء

ہر جفا تھی اسیر محن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔


نالہء غم سہلتا ہے چرخ کہن

قبر قاسم پہ آتی ہے بیوہ دلہن

چادر اشک لاتی ہے بہر کفن

رن میں تیروں سے چھلنی بدن کے لئے

قافلہ جا رہا۔۔۔