Kanz e Aza

مسجد کوفہ ہے

A noha written by Sachey Bhai. Lyrics in Urdu.

مسجد کوفہ ہے روزَہ دار ہے

فرق سے اونچی لہو کی دھار ہے


آہ دامادِ پیغمبر کے لیے

زہر میں ڈوبی ہوئی تلوار ہے

مسجد کوفہ ہے۔۔۔


زخمِ سر ہے حیدر کرار ہے

دھیمی دھیمی نبض کی رفتار ہے

مسجد کوفہ ہے۔۔۔


کہہ رہا ہے زخمے سر سے بہکے خون

دوسرا سجدہ بہت دشوار ہے

مسجد کوفہ ہے۔۔۔


رات تک آباد تھا حق کا مکاں

صبح کو اجڑی ہوئی سرکار ہے

مسجد کوفہ ہے۔۔۔


فرقِ پاکِ مرتضیٰ میں تیغ ہے

یا کلام اللہ میں تلوار ہے

مسجد کوفہ ہے۔۔۔


خون میں ہے غرق دامادِ نبی

سانس کا لینا بہت دشوار ہے

مسجد کوفہ ہے۔۔۔