Kanz e Aza

رو رو کے یہ زینب

A noha written by Mir Raza Ali Sohail. Lyrics in Urdu.

رو رو کے یہ زینب نے کہا عون و محمد

گھر گر گےء ویران میرا عون و محمد


پہلو میں جو تم ہوتے تو سوتی تھی سکوں سے

نیند آے گی اب کیسے بھلا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


سوچی تھی جواں ہونگے میری آنکھوں کے تاروں

طفلی میں ہوے مجھ سے جدا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


کیا روٹھ کے مادر سے خفا ہو گےء پیاروں

ہو جائے یہ ماں تم پہ فدا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


گھر میرا ہمیشہ کے لئے کر گئے برباد

آباد ہوی کرب و بالا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


دو چاند میرے چھپ گےء بدلی میں ستم کی

سارا جہاں اندھیرا ہوا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


اب تم جو نہیں گھر مجھے اچھا نہیں لگتا

یاد آتی ہے ہر ایک ادا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


تنہائی میں گھٹ گھٹ کے صدا غم میں تمہارے

کرتی ہوں میں راتوں کو بکا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


تم صاحب اولاد جو ہوتے تو سمجھتے

کس دل سے دی مرنے کی رضا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


رہ رہ کے خیال آتا ہے تم دونوں سے پہلے

کیوں آی نہیں مجھکو قضا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


بالوں سے چھپاتی رہی چہرے کو میں اپنے

چھینی گیء جب میری ردا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔


افتاد سہیل ایسی تھی ایک غمزدہ ماں پر

تھی دل کے دھڑکنے کی صدا عون و محمد

رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔