یہ سوچتا ہوا خیمے کو ذوالجناح چلا
میرے سرور کی وہ راہ تک رہی ہوگی
پدر کی دید کو در پہ ابھی کھڑی ہوگی
وہ دیکھ کر کہیں مر جاۓ نہ میرا چہرہ
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔
یہ ذوالجناح پکار اٹھا کیا کروں آخر
پڑے ہیں دشت میں سرور نہیں کوئی ناصر
میں کس طرح سے کروں صبر ہاے میرے خدا
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔
میرے بھی جسم سے تو جا بجا ہے تیر لگے
لہو ہے مس شہ والا کا میرے ماتھے سے
وہ دیکھتے ہی کہے گی کہ خوں ہے بابا کا
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔
جو کیفیت شہ والا کی دیکھی ریتی پر
سکینہ سامنے ہے سب بیان کروں کیوں کر
وہ کہہ رہی ہے چلے آیےء میرے بابا
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔
سوال جب وہ کرے گی اے ذوالجناح بتا
ملا تھا پیاسے کو پانی یا مر گیا پیاسا
بتا دے مجھکو کہاں رہ گےء میرے بابا
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔
چلا ہوں دیکھ کے رن سے گلا کٹا شہ کا
ستمگروں نے انہیں مار ڈالا واویلا
زمین گرم پہ ہے شاہ دین کا لاشہ
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔
وہ کہتے رہ گےء عباس ہو کہاں آؤ
ستم کی تیغ سے حلقوم میرا دور کرو
چھری کے نیچے نہیں چلتا بس میرے بھیا
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔
گلے پہ شہ کے پھراتا تھا شمر جب خنجر
حسین پاؤں رگڑتے تھے جلتی ریتی پر
سماں یہ دیکھ کے روتی ہے فاطمہ زہرا
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔
قلم بھی روتا ہے ریحان واقعہ لکھ کر
اب اور کچھ بھی مبارک سے ہو بیاں کیوں کر
جان فاطمہ پر جتن عجیب ہوا
میں کس زباں سے کہوں گا حسین مارے گۓ
یہ سوچتا ہوا خیمے کو۔۔۔