Kanz e Aza

یا حبیب کبریا

A noha written by Aashiq Irani. Lyrics in Urdu.

یا حبیب کبریا زینب ہوی بے آسرا

شاہ کے سوکھے گلے پر شمر کا خنجر چلا


چل بسے عون و محمد میرے دو وہ نور عین

ایسے عالم میں بھلا کیوں کر ملے گا دل کو چین

پھر بھی میں کرتی رہی اس حال میں شکر خدا

یا حبیب کبریا۔۔۔


لاشے قاسم ٹکڑے ٹکڑے ہوکے بکھری خاک پر

کاش مجھکو موت آتی میں نہ سنتی یہ خبر

مادر قاسم کا اب اس دنیا میں کیا رہ گیا

یا حبیب کبریا۔۔۔


میرے عباس جری کے ہوگےء شان قلم

چھد گیء مشک سکینہ خون میں ڈوبا الم

قتل عباس جری سے ہو گیا محشر بپا

یا حبیب کبریا۔۔۔


سینۂ کڑیل جواں سے جاری ہے اب تک لہو

لاشے اکبر درمیاں ہے بی بیاں ہیں چار سو

ام لیلیٰ کی نگاہوں میں اندھیرا چھا گیا

یا حبیب کبریا۔۔۔


کرتا ہے اصغر کو ذبح حرملہ اس تیر سے

نہر کرتا ہے وہ ظالم اونٹ کو جس تیر سے

شہ کی قربانی جو دیکھی رو دیےء ارض و سماں

یا حبیب کبریا۔۔۔


کر چکا جب دفن اصغر کو میرا بھی حسین

آپ کا پیارا نواسہ وہ عزیز والدین

جانب مقتل چلا ہوکر سوار ذوالجناح

یا حبیب کبریا۔۔۔


راہ حق انور حسین ابنِ علی سر رابیدار

دست در دست یزید بے حیا ہر گز نہ دار

گفتا عاشق زینب مضطر بصد آہ و بکا

یا حبیب کبریا۔۔۔