Kanz e Aza

ہاے بیمار چلے

A noha written by Afzal Hussain Najfi. Lyrics in Urdu.

ہاے بیمار چلے پاؤں میں سے زنجیر لیےء

ننگے سر حیدر کرار کی جاگیر لیےء


نہ لیا دھرتی نے خوں اور نہ فلک نے چاہا

مل لیا چہرے پہ خوں ہاتھوں میں بے شیر لیےء

ہاے بیمار چلے۔۔۔


رات کو خواب میں اکبر کو تڑپتے دیکھا

آ گیا قاصد صغرا وہی تعبیر لیےء

ہاے بیمار چلے۔۔۔


دیکھ کر ٹوٹا الم چادریں سر سے سرکی

سوے دریا ہے نظر آنکھوں میں ہے نیر لیےء

ہاے بیمار چلے۔۔۔


خواب میں دولہے کو کربل میں سجایا نجفی

جا رہی قبر میں دلہن کو بھی تقدیر لیےء

ہاے بیمار چلے۔۔۔