Kanz e Aza

ہاے میرے بیمار

A noha written by Farhat. Lyrics in Urdu.

أہل مدینہ کہتے تھے رو کر

ہاے میرے بیمار امام


کر گےء رحلت جانب کوثر

ہاے میرے بیمار امام


خیمے جلاے چادریں چھینا

اور زر و زیور لوٹا

لے گئے اعدا آپ کا بستر

ہاے میرے بیمار۔۔۔


ہتھکڑی بیڑے طوق پہنایا

أہل جفا نے بعد حسین

باندھے کمر میں آپ کے لنگر

ہاے میرے بیمار۔۔۔


روتے رہے چالیس برس تک

بابا کو اپنے روز و شام

چین نہ آیا آپ کو دن‌ بھر

ہاے میرے بیمار۔۔۔


روتی تھی جب بالی سکینہ

درے لگاتا تھا ظالم

صدمے سہے سب آپ نے دل پر

ہاے میرے بیمار۔۔۔


کانٹوں پہ پیدل آپ گےء

از کربوبلا تا کوفہ و شام

آبلے پاؤں کے پھوٹے ہیں یہ کہہ کر

ہاے میرے بیمار۔۔۔


فاطمہ زہرا لینے کو پرسہ

آتی ہے مجلس میں اس جا

پرسہ دو فرحت تم بھی یہ کہہ کر

ہاے میرے بیمار۔۔۔