Kanz e Aza

ہاے وہ عصر کا

A noha. Lyrics in Urdu.

ہاے وہ عصر کا ہنگام وہ میدان بلا

ہاے وہ طوق و رسن اف وہ غریبوں کا گلا

ہر طرف چھائی ہوئی ظلم و ستم کی وہ گھٹا

جا کے ٹکراتی تھی ساحل سے یہ زینب کی صدا

تم نے تو جا کے بسالی ہے ترای عباس

یاں ردا چھن گیء بہنوں کی دہائی عباس


لٹتا ہے خانۂ خاتونِ جناں دیکھ تو لو

ان سلگھتے ہوے خیموں کا دھواں دیکھ تو لو

پائے عابد میں یہ زنجیرِ گراں دیکھ تو لو

پشت خواہر پہ یہ دروں کے نشاں دیکھ تو لو

ہوتی ہے شام غریبان وطن جنگل میں

اٹھو بھیا کے اکیلی ہے بہن جنگل میں


کٹ گےء نقل گلستان علی تم نہ اٹھے

جل گیا خیمہ فرزند نبی تم نہ اٹھے

لٹی سرکار رسول عربی تم نہ اٹھے

میرا عباس میرے شیر جری تم نہ اٹھے

کیسے یہ ظلم ہوا ہاے گوارا تم کو

ہر طمانچے پہ سکینہ نے پکارا تم کو


چاہنے والے نہیں درد جگر باقی ہے

سامنے درد کی ایک راہ گزر باقی ہے

چھٹ گےء ہم سفاری اور سفر باقی ہے

اب بھتیجے ہیں سلامت نہ پسر باقی ہے

کوی منزل ہی نہیں کیسے سکوں پاے بہن

بھیا اتنا تو بتا دو کہ کہاں جائے بہن


گونج کر رہ گیء جب بنت پیمبر کی صدا

سن کے فریاد کوی چاہنے والا نہ اٹھا

دوڑی مقتل کی طرف بنت شہ عقدہ کشا

کہتی تھی ہاے شہیدوں کو کفن بھی نہ ملا

پہنچی میدان میں تو کس طرح کہوں کیا دیکھا

روندتے گھوڑوں سے شبیر کا لاشہ دیکھا


کہہ کے یہ بیٹھ گیء جسم شہ دیں کے قریب

بولی آی ہے تیری لاش اٹھانے یہ حزیں

جلد خیمے میں مجھے جانا ہے اے سرور دیں

پھر سکینہ کو طمانچے نہ لگاتے ہو لعیں

کہہ کے یہ کانپتے ہاتھوں سے سنبھالی میت

یا علی کہہ کے کلیجے سے لگا لی میت