Kanz e Aza

ہاے نقی مولا

A noha written by Wila Hallauri. Lyrics in Urdu.

ہاے نقی مولا


معصوم کے کاندھوں پہ جنازہ ہے نقی کا

خون روتا ہے جو چاہنے والا ہے نقی کا


پردیس میں ڈھایا گیا وہ کعبہء ایمان

ڈوبا ہوا اس درد میں کنبہ ہے نقی کا

معصوم کے کاندھوں پہ۔۔۔


پھر اجڑے ہے سادات قیامت کا ہے منظر

اب سر پہ کسی کے کہاں سایہ ہے نقی کا

معصوم کے کاندھوں پہ۔۔۔


ہے محوِ بکا زیرِ لحد احمد و حیدر

اور لب پہ مشیعت کے بھی نوحہ ہے نقی کا

معصوم کے کاندھوں پہ۔۔۔


امت سے پھر بنت پیمبر ہے سوالی

کیا درد ہے کیوں چہرہ یہ نیلا ہے نقی کا

معصوم کے کاندھوں پہ۔۔۔


سر پیٹتے آے ہیں سبھی ساکن جنت

غم عرش معلیٰ پہ بھی چھایا ہے نقی کا

معصوم کے کاندھوں پہ۔۔۔


دل چاک جگر چاک ہے اس غم کی سناں سے

زہرا سے تو پوچھے کوئی غم کیا ہے نقی کا

معصوم کے کاندھوں پہ۔۔۔


کیسے نہ اندھیروں میں جہاں غرق کو سارا

ہے نور ہی دنیا سے جب اٹھتا ہے نقی کا

معصوم کے کاندھوں پہ۔۔۔


سب خاک بسر نوحہ کناں أہل ولا ہے

مصروف عزا سارا زمانہ ہے نقی کا

معصوم کے کاندھوں پہ۔۔۔