Kanz e Aza

ہاے مولا علی

A noha written by Ali Hamid Jafri. Lyrics in Urdu.

گونجی فریاد جبریل کی

ہاے مولا علی النقی


کعبہ ء حق ہوا مضمیل

زہر قاتل سے پارہ ہے دل

غم کی ہر سو گھٹا چھا گیء

ہاے مولا علی النقی۔۔۔


انبیاء اور ملک رو پڑے

نوحہ پڑھتے ہیں چھوٹے بڑے

ہر طرف آج ہے بے کلی

ہاے مولا علی النقی۔۔۔


قدسیوں کا بڑا ہے ہجوم

عرش سے آے شمس و نجوم

خون میں غرق ہے چاندنی

ہاے مولا علی النقی۔۔۔


شخصیت ایسی رخصت ہوی

آج اسکی شہادت ہوی

جس‌ کی ٹھوکر میں ہے زندگی

ہاے مولا علی النقی۔۔۔


ٹوٹ کے نور کا آسماں

خون میں ڈوب کر ہے نہاں

اور ظلمت بھی کرنے لگی

ہاے مولا علی النقی۔۔۔


تجھکو معتز بتا کیا ملا

زہر مولا کو کیوں دے دیا

ہم سے کیوں چھین لی ہر خوشی

ہاے مولا علی النقی۔۔۔


سب پہ حامد عزا فرض ہے

سب پہ مولا کا غم قرض ہے

بولو اشفاق رو کر یہی

ہاے مولا علی النقی۔۔۔