Kanz e Aza

دنیا سے سفر

A noha written by Azeem Azmi. Lyrics in Urdu.

دنیا سے سفر جانب عقبہ ہے نقی کا

غمگین ہر ایک چاہنے والا ہے نقی کا


پردیس میں موت آی ہے زہرا کے پسر کو

شبیر کا غم سوگ مناتا ہے نقی کا

دنیا سے سفر۔۔۔


عباس علمدار مدد کرنے کو آؤ

دم‌ عالم غربت میں نکلتا ہے نقی کا

دنیا سے سفر۔۔۔


نیلا ہے بدن زہر ہلاہل سے صد افسوس

رہ رہ کے دہن خون اگلتا ہے نقی کا

دنیا سے سفر۔۔۔


یوں سامرہ آ جاے نہ یثرب سے پیمبر

غربت میں مصیبت میں سراپا ہے نقی کا

دنیا سے سفر۔۔۔


سارے ہی امام آہ تڑپتے ہیں بصد غم

تنہائی کا عالم ہے جنازہ ہے نقی کا

دنیا سے سفر۔۔۔


مرقد میں نہیں چین تقی کو کوئی لمحہ

چین آے بھی کیوں حال ہی ایسا ہے نقی کا

دنیا سے سفر۔۔۔


اولاد کا غم ماں سے ذیادہ کسے ہوگا

زہرا سے کوئی پوچھے تو غم کیا ہے نقی کا

دنیا سے سفر۔۔۔


اس طرح عظیم آپ نے لکھی ہے یہ روداد

الفاظ بھی کہتے ہیں یہ نوحہ ہے نقی کا

دنیا سے سفر۔۔۔