ہر گھر میں بچھاؤ فرش عزا
دنیا سے چلے ضامن مولا
کاظم کے پاک دلارے کو
مامون نے قاتل زہر دیا
ہے چاک غریباں زخمی جگر
آی ہے یتیمی مولا پر
کرتے ہیں تقی مولا ماتم
معصوم ہوئے بابا سے جدا
ہر گھر میں بچھاؤ۔۔۔
سادات پہ غربت چھائی ہے
مشہد سے صدا یہ آی ہے
پھر آل نبی کا گھر اجڑا
پھر ایک علی ہے قتل ہوا
ہر گھر میں بچھاؤ۔۔۔
کاظم کے لال کا ہے ماتم
ہے نوحہ کناں سارا عالم
مولا کو نسل امیہ نے
ہے قتل کیا بے جرم و خطا
ہر گھر میں بچھاؤ۔۔۔
جس بھائی سے ملنے کے لئے
ہمشیر نے پیدل سفر کیےء
افسوس وہی بھای نہ رہا
معصومہء قم کرتی ہے بکا
ہر گھر میں بچھاؤ۔۔۔
مظلوم رضا کی میت پر
روتے ہیں نبی زہرا حیدر
گریہ ہے شام کی مخدومہ
روتا ہے غریب کربوبلا
ہر گھر میں بچھاؤ۔۔۔
ایک سوگ کا عالم ہے طاری
روتے ہیں امام زمانہ بھی
جواد زمانے میں جاری
ماتم ہے امام ضامن کا
ہر گھر میں بچھاؤ۔۔۔