یا ضامن آہو یا سیدی یا ہاشمی
جان و دل زہرا و علی
صادق امین باب الیقیں
بحر مبیں تنویر جلی
کل وفا کل شفا
کل عطا کل لا ریب ولی
سلطان عرب والعجم مولا رضا
اے وارث حسین یا سرتاج انبیاء
مشکل کشاء کے لال تو مشکل کشائی کر
دشت دعا بلند ہے حاجت روائی کر
بھٹکے ہوئے ہے راہ سے تو رہنمائی کر
یا شاہ خراسان ہو نظر کرم زرا
سلطان عرب۔۔۔
اے وارث سخاوت اجدال المدد
تنگ ست مفلسوں کی ہے فریاد المدد
ہم ہو غموں کی قید سے اذد المدد
أہل عزا کے والی و وارث اے بادشاہ
سلطان عرب۔۔۔
اے صاحبِ کمال و کرامت ذی ہشم
دربار میں تمہارے پریشان کیوں ہو تم
أہل عزا کا رکھ لے با حق عزا بھرم
ہے واسطہ امام حسین غریب کا
سلطان عرب۔۔۔
مفلس کو بے زروں کو عطا کر دے بو زری
مقروض کا تو قرض کر دے اے ساقی
امداد کے ہے تجھے طلبگار ماتمی
اپنی نگاہ خیر رکھنا ہمیں صدا
سلطان عرب۔۔۔
اے شاہ وفا یا مولا رضا
اے دست عطا یا مولا رضا
ہر غم کی دوا یا مولا رضا
دامن بقا یا مولا رضا
سن لیجئے دعا یا مولا رضا
ہر دل کی صدا یا مولا رضا
سرکار ہم نے آپ کو ضامن بنا دیا
سلطان عرب۔۔۔
اولاد کی طلب ہے جنہیں ان پہ کر نظر
مایوس بی بیوں کی دعاؤں کو دے اثر
تقدیر کو بدل کے تو کر دے عطا پسر
اے بادشاہ در پہ ہے تیرے یہ التجاء
سلطان عرب۔۔۔
ٹوٹے ہیں جو مصایب و آلام آپ پر
کیسے کروں بیاں کہ پھٹنے کو ہے جگر
کہتی ہے فاطمہ بھی یہی سر کو پیٹ کر
پڑھتی ہے تیرے غم میں خدای بھی مرثیہ
سلطان عرب۔۔۔
مامون کو جو بغض تھا اس نے دکھا دیا
جس گھر میں آپ تھے وہاں پہرہ لگا دیا
انگور میں ہی زہر ملا کر کھلا دیا
مارا لعیں نے آپ کو بے جرم و بے خطا
سلطان عرب۔۔۔
ہاے ہاے میرے اسیر غریب الوطن امام
رو رو کے کہہ رہے تھے یہ مشہد میں خاص و عام
تابوت کو اٹھا کے یہ کرنے لگے کلام
کہتے ہیں خاک اڑا کے تقی وا مصیبتا
سلطان عرب۔۔۔
یا سیدی یہ خاص مجھ پہ ہو صدا
شاعر بھی نوحہ خواں بھی ہوں زہرا کے لال کا
صفدر کو تو نے ایک ہنر اور دے دیا
اے بحر عنایت و کرامات شکریہ
سلطان عرب۔۔۔