Kanz e Aza

وفا شناس نہیں

A noha written by Salamat Feroz. Lyrics in Urdu.

وفا شناس نہیں رب وفا ہے عباس

دعائے زہرا کا انمول صلہ ہے عباس


یہ کوئی زینب و کلثوم کے دل سے پوچھے

یہ ان کے واسطے اس دہر میں کیا ہے عباس

وفا شناس نہیں۔۔۔


سناں کی نوک پہ تطہیر نظر آنے لگی

کٹا کے بازو جونہی رن میں گرا ہے عباس

وفا شناس نہیں۔۔۔


جبین مادر حسنین کے سجدوں کے طفیل

علی کی بیٹی کو ناز ملا ہے عباس

وفا شناس نہیں۔۔۔


کیوں چلتے چلتے قدم رک گےء ہے زینب کے

کیا اس کو نوکِ سناں پہ نہیں دکھا عباس

وفا شناس نہیں۔۔۔


وہ کیوں نہ اس کی زندگی کی دعائیں مانگے

بڑی مرادوں سے زینب کو ملا ہے عباس

وفا شناس نہیں۔۔۔


تو اپنی ڈوبتی نفسوں کو تو سنبھال زرا

فرات تیری طرف آج بڑھا ہے عباس

وفا شناس نہیں۔۔۔


دعائیں مانگ سلامت اسی کے صدقے میں

زرا تو سوچ کے زہرا کی دعا ہے عباس

وفا شناس نہیں۔۔۔