Kanz e Aza

وفا کے شہر

A noha written by Anees Pehersari. Lyrics in Urdu.

وفا کے شہر کے مہمان حضرتِ عباس

حُسینی فوج کے سالار حضرتِ عباس


حفاظتِ حرمِ سبطِ مصطفیٰ کے لیئے

تمام شب رہے بیدار حضرتِ عباس

وفا کے شہر۔۔۔


نظر میں پھر گیا نقشہ چچا بھتیجی کا

علم ہوا جو نمودار حضرتِ عباس

وفا کے شہر۔۔۔


کمر کو تھامے ہوئے کہتے جاتے ہیں شبیر

کہاں ہے میرا علمدار حضرتِ عباس

وفا کے شہر۔۔۔


کبھی نہ مانگوں گی پانی خدارا آ جائو

سکینہ کرتی ہے اقرار حضرتِ عباس

وفا کے شہر۔۔۔


تمہاری بالی سکینہ ہے سخت مشکل میں

جفا سے نیلے ہیں رُخسار حضرتِ عباس

وفا کے شہر۔۔۔


ردائیں چھینتے ہیں سر سے اعدا رانڈوں کی

نہیں ہے کوئی طرفدار حضرتِ عباس

وفا کے شہر۔۔۔


گلا بندھا ہے رسن سے سکینہ پیاری کا

ہے سانس لینا بھی دشوار حضرتِ عباس

وفا کے شہر۔۔۔۔


یہ نوحہ وردِ زباں تھا انیس سرور کے

کہاں ہو میرے وفادار حضرتِ عباس

وفا کے شہر۔۔۔