Kanz e Aza

میں بہت پیاسی ہوں

A noha written by Sharar Naqvi. Lyrics in Urdu.

زنداں سے آ رہی ہے یہی آج بھی صدا

صدیاں گزر گیء مجھے پانی نہیں ملا

میں بہت پیاسی ہوں


وہ ساتویں کی شب تھی کہ بابا حسین نے

پانی دیا تھا مجھکو شہ مشرقین نے

سیراب ہو کے پھر کبھی پانی نہیں پیا

میں بہت پیاسی ہوں

زنداں سے آ رہی ہے۔۔۔


پانی پیوں میں کیسے چچا جان مر گےء

ایک روز میں سکینہ کے ارماں بکھر گےء

کرنا نہ مجھ سے کوئی بھی پانی کا تذکرہ

میں بہت پیاسی ہوں

زنداں سے آ رہی ہے۔۔۔


وہ پیاس تھی کہ میری چٹکتی تھی ہڈیاں

میرا یہ حال دیکھ کہ روتی تھی بی بیاں

سجاد خون روتے تھے سن کر یہ مرثیہ

میں بہت پیاسی ہوں

زنداں سے آ رہی ہے۔۔۔


ایک روز قید خانے میں سجاد نے کہا

کیوں تیری کھال ہونے لگی جسم سے جدا

میں نے کہا تڑپ کے میرے بھائی با خدا

میں بہت پیاسی ہوں

زنداں سے آ رہی ہے۔۔۔


محسوس اب بھی ہوتا ہے روتی ہے بی بیاں

سنتے ہے لوگ اب بھی سکینہ کی سسکیاں

ہاں اب بھی قید خانے سے آتی ہے یہ صدا

میں بہت پیاسی ہوں

زنداں سے آ رہی ہے۔۔۔


پیاسی شہید ہو گیء زنداں میں وہ حزیں

دکھیا کو مرتے وقت بھی پانی ملا نہیں

اس واسطے یہ نوحہ شرر نقوی ہے لکھا

میں بہت پیاسی ہوں

زنداں سے آ رہی ہے۔۔۔