Kanz e Aza

مرحبا اے حسین

A noha written by Mujahid Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین


جس نے سر تیری چوکھٹ پہ خم کر دیا

بندگی کا سلیقہ اسے آ گیا

الاماں زیر خنجر وہ سجدہ تیرا

رو کے احمد نے جنت سے دی یہ صدا

مرحبا مرحبا۔۔۔


جو تیرے نقش پا ہوا گامزن

اس کو ہو کیا ہے مرنے کا تو نے چلن

وہ سکھایا ہے مرنے کا تُو نے چلن

دے دیا موت کو زیست کا بانک پن

مرحبا مرحبا۔۔۔


کیوں فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا

روز عاشور عالم پہ روشن ہوا

کند خنجر تلے رکھ کے سوکھا گلا

تو نے انسانیت کا بھرم رکھ لیا

مرحبا مرحبا۔۔۔


زندگی کو سپرد خاک کر دیا

جو فنا تھی اسی کو بقا کر دیا

اس طرح حق سے وعدہ وفا کر دیا

ہر خوشی کو رضاے خدا کر دیا

مرحبا مرحبا۔۔۔


بک رہا تھا سر عام جب آدمی

حق و باطل پہچان تھی مٹ گئی

دے کے قربانی تو نے جواں لال کی

بخش دی دین کو ایک نئی زندگی

مرحبا مرحبا۔۔۔


جس طرح سے ہے ذات خدا کو دوام

جیسے باقی جہاں میں ہے اس کا کلام

روز عاشور تو کر گیا ہے وہ کام

مٹ سکے گا نہ تا حشر تیرا بھی نام

مرحبا مرحبا۔۔۔


پھر رہا نگاہوں میں منظر ابھی

لاش کڑیل جواں عالم جان کی

تیری ہمت پہ قربان ابنِ علی

قلب اکبر سے تو نے سناں کھینچ لی

مرحبا مرحبا۔۔۔