کربلا میں اس طرح گھر تیرا لُوٹا گیا
باپ سے بیٹا چھُوٹا ہو گیا بھائی جدا
تُو نے ہر اک غم سہا اے سوارِ مصطفیٰ
مرحبا یا حسین
صبر وہ ایوب کا ختم ہوا تھا جہاں
ابتدائے صبر تھی تیری وہ شاہِ زماں
صبر تیرا مرحبا دلبرِ مشکل کشائ
مرحبا یا حسین
دین کلی تقدیر کو اپنے خوں سے لکھ دیا
راہِ خداوند میں کر دیاسب کچھ فدا
انبیائ بھی عرش سے کہہ رہے تھے مرحبا
مرحبا یا حسین
تھی تیری سوکھی رگیں شمر کے خنجر تلے
تُو نے ہر اک گام پر شکر کے سجدے کیے
تیری وفاداری پہ تھی یہ خدا کی صدا
مرحبا یا حسین
بھائی کے بازو دیئے سینئہ اکبر دیا
ننھا سا اصغر دیا اپنا بھرا گھر دیا
دین کا محسن ہے تُوجانِ دلِ فاطمہ
مرحبا یا حسین
سر دیا اور نہ دیا ہاتھ میں ظالم کے ہاتھ
حر کے مقدر کو بھی بخشی ہے تُو نے حیات
تیرا وجاہ و حشم تیرا بلند مرتبہ
مرحبا یا حسین
سر تو جدا ہو گیا پر نہ تیرا سر جھُکا
نوکِ سناں پہ حسین سر تیرا اونچا رہا
صبر کے آگے تیرے ظلم نہیں چل سکا
مرحبا یا حسین
ذکر شاہِ دین کا فاطمہ کے لال کا
احمد و حسن بھی حق نہ ادا ہو سکا
آپ کے دم سے بچا انبیائ کا مرتبہ
مرحبا یا حسین