Kanz e Aza

ضبط گریہ

A noha written by Mir Anees. Lyrics in Urdu.

حیا علی العزا حیا علی البکا

حسین یا حسین مولا حسین حسین


ضبط گریہ ماتم سرور میں ہو سکتا نہیں

سر جھکا کر بیٹھ جو مجلس میں رو سکتا نہیں


حق گریہ ہم عزاداروں سے ہوگا کیا ادا

ابر کا ٹکڑا سمندر کو بھگو سکتا نہیں

ضبط گریہ۔۔۔


منکر ماتم کے ماتھے پر ہیں وہ دھاگے سیاہ

آب زم زم سے وضو بھی جسکو دھو سکتا نہیں

ضبط گریہ۔۔۔


آتشِ دوزخ بجھا دیتا ہے جب آشک عزا

کیا یہ آنسوں ظلم کی دنیا ڈبو سکتا نہیں

ضبط گریہ۔۔۔


کروٹیں جلتی زمیں پر شہ کی جس کو یاد ہے

روز عاشورہ تو وہ بستر پہ سو سکتا نہیں

ضبط گریہ۔۔۔


شاہ کہتے تھے یہ دنیا بھی ہے عبرت کی جگہ

مر گیا بیٹا جواں اور باپ رو سکتا نہیں

ضبط گریہ۔۔۔


نظم ہے یہ یا در شہوار کی لڑیاں انیس

جوہری بھی اس طرح موتی پرو سکتا نہیں

ضبط گریہ۔۔۔