گلشنِ زہرا گلشنِ زہرا
فاطمہ زہرا
زہرا تیرے گلشن کا ہر پھول نرالا ہے
ہر پھول نے سر دے کے اسلام کو پالا ہے
افسوس مسلمانوں عاشور کو مقتل میں
قرآن کے پاروں کو نیزوں پہ اچھالا ہے
ہر پھول نے سر دے کے اسلام کو پالا ہے
زہرا تیرے گلشن کا۔۔۔
اے موت کبھی تو نے زینب سے نہیں پوچھا
اٹھارہ برس کیسے اس شیر کو پالا ہے
ہر پھول نے سر دے کے اسلام کو پالا ہے
زہرا تیرے گلشن کا۔۔۔
بس قبر ہی زہرا کی ڈوبی ہے اندھیروں میں
حالانکہ مدینے میں ہر سمت اجالا ہے
ہر پھول نے سر دے کے اسلام کو پالا ہے
زہرا تیرے گلشن کا۔۔۔
سرکار محمد ہو اوسط ہو کہ آخر ہو
زہرا کے چراغوں سے ہر سمت اجالا ہے
ہر پھول نے سر دے کے اسلام کو پالا ہے
زہرا تیرے گلشن کا۔۔۔