واویلا ہاے واویلا
زہرا کا تھا نوحہ تھا
میرا کنبہ اجڑ گیا
واویلا ہاے واویلا
رخ کر کے مدینے کا بانو
صغرا کو بلاتی ہے
اکبر لے لہو سے بالوں میں
ماں مہندی لگاتی ہے
کہرام تھا خیمے میں
لیلیٰ کا یہ نوحہ تھا
واویلا ہاے واویلا۔۔۔
خود کانپتے ہاتھوں سے شہ نے
بیٹے کی لحد کھودی
شبیر کی غربت پہ اس دم
روتی تھی خدای بھی
جب خوں بھرے کرتے میں
اصغر کو دفن کیا
واویلا ہاے واویلا۔۔۔
جو شب کو بنی قاسم کی دلہن
وہ صبح کو بیوہ ہوی
ہاتھوں میں رسن کنگنے کی جگہ
کبرا کے باندھی گیء
فروہ نے کہا رو کر
پامال ہوا دولہا
واویلا ہاے واویلا۔۔۔
بیمار مسافر کے دل پر
اک تازہ قیامت تھی
بازار کے رستے میں جس دم
ناقے سے سکینہ گری
سیدانیاں روتی تھی
کہرام تھا اک برپا
واویلا ہاے واویلا۔۔۔
پہرے پہ علی کی بیٹی ہے
ہر سمت اندھیرا ہے
اٹھارہ برادر تھے جس کے
وہ دشت میں تنہا ہے
اور اس پہ ستم یہ ہے
باقی نہ رہا پردہ
واویلا ہاے واویلا۔۔۔
اس خوں بھرے منظر کو مادر
بھولے گی بھلا کیسے
بیٹے کو ذبح ہوتے دیکھا
خود اپنی نگاہوں سے
خنجر نہ چلا ظالم
کہتی ہی رہی زہرا
واویلا ہاے واویلا۔۔۔
اے میر تکلم یثرب میں
محشر کا سماں ہوگا
جب حال سفر کا زینب نے
صغرا سے کہا ہو گا
سر پیٹ کے دکھیا نے
یہ نوحہ پڑھا ہو گا
واویلا ہاے واویلا۔۔۔