زینب علی اکبر کے جینے کی دُعا مانگو
بچ جائے میرا بچہ بس اُس کی دُعا مانگو
زینب بڑے نازوں سے تم نے اُسے پالا ہے
رِہ جائے نظر میری لوگوں سے دُعا مانگو
---زینب علی اکبر کے
زینب یہ پسر میری آنکھوں کی بصارت ہے
میرا لال بچ جائے تم یہ التجا مانگو
---زینب علی اکبر کے
عباس کے مرنے نے میری تو کمر توڑی
ہمشکلِ پیعمبر ہے لوگو یہ دُعا مانگو
---زینب علی اکبر کے
گھُٹنیوں کے بل چل کر پہنچے لاشِ اکبر پر
خیمے تک پہنچ جائے مادر یہ دُعا مانگو
---زینب علی اکبر کے
رکھتے تھے اُٹھاتے تھے میت علی اکبر کی
لیلیٰ کہیں دیکھ نہ لے تم بھی یہ دُعا مانگو
---زینب علی اکبر کے