Kanz e Aza

سرور کو مارنا

A noha written by Waiz Sultanpuri, Ali Raza Surani, Mazhar Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

دشمن کو بھی معلوم تھا سرور کا جہاں ہے

ہمشکل پیمبر ہے یہ شبیر کی جاں ہے


آپس میں کر رہے تھے ستمگر یہ مشورہ

سرور کو مارنا ہے تو اکبر کو مار دو


مرنا ہے اس جوان کا مرنا حسین کا

سرور کو مارنا ہے تو اکبر کو مار دو


کانٹے پڑے ہیں پیاس سے اس کی زبان پر

لیکن‌ ترس نہ کھاییو سرور کی جان پر

پیچھے سے چھپ کے وار کرو اس جوان پر

ہوگا یہ وار مطلبی خاندان پر

بچ کر نہ جانے پائے یہ تصویر مصطفیٰ

سرور کو مارنا ہے۔۔۔


آگے بڑھو رسول کی کھیتی اجاڑ دو

نیزہ جوان لال کے سینے میں گاڑ دو

زہرا کے اور علی کے کلیجے کو پھاڑ دو

جلدی کرو حسین کی سانسیں اکھاڑ دو

مر جائیں گے حسین اگر یہ جدا ہوا

سرور کو مارنا ہے۔۔۔


صبر و رضا کی حد سے گزر جاییں گے حسین

لیکن‌ پسر کا داغ نہ سہہ پاییں‌گے حسین

ایسا جگر کہاں سے بھلا لاییں گے حسین

اکبر کی لاش دیکھ کے مر جائیں گے حسین

ان کو شکست دینے کا ہے ایک راستہ


ہمشکل مصطفیٰ ہے نرالہ ہے یہ جواں

یہ بھی رہے خیال کہ اعلیٰ ہے یہ جواں

زہرا کے پورے گھر کا اجالا ہے یہ جواں

بنت علی کی گود کا پالا ہے یہ جواں

اس نوجوان میں ہے بسا دل حسین کا

سرور کو مارنا ہے۔۔۔


اٹھارہ سال پال کے جس کو جواں کیا

وہ دلبر حسین ہے مشکل مصطفیٰ

یہ غم حسین پر ہے مصایب کی انتہا

بیٹے کا سہرا دیکھ نہ پاییں شہ ہدا

انعام تم یزید سے لینا بہت بڑا

سرور کو مارنا ہے۔۔۔


چاروں طرف سے گھیر کے مارو اسے سناں

دل تک جو جاے توڑ کے اکبر کی پسلیاں

دیکھیں جو زخم شاہ تو نکلے بدن سے جاں

ہو جائے اس دیار میں بے آس بے اماں

اکبر کے بعد جی نہیں سکتے شہ ہدا

سرور کو مارنا ہے۔۔۔


یاور کوی نہیں ہے وہ کس کو بلاییں گے

تنہا حسین لاشہء اکبر پہ آییں گے

جب اپنے نوجوان کو زندہ نہ پاییں گے

خود موت کو حسین گلے سے لگاییں گے

خنجر کو سونپ دیں گے وہ سوکھا ہوا گلا

سرور کو مارنا ہے۔۔۔


سرور کو ایک پل نہ سکوں اور قرار دو

اس سخت امتحان سے شہ کو گزار دو

پشت فرس سے خاک پہ اس کو اتار دو

برچی اٹھاؤ سینۂ اکبر پہ مار دو

ٹکڑے کلیجہ ہو گا اسی غم سے دیکھنا

سرور کو مارنا ہے۔۔۔


مقتل کی سمت دوڑتے جاتے رہے حسین

آنکھوں سے خوں کے آشک بہاتے رہے حسین

گرتے تھے جب تو خود کو اٹھاتے رہے حسین

رو رو کے یہ صدا بھی لگاتے رہے حسین

عباس فوج شام کا نعرہ سنو زرا

سرور کو مارنا ہے۔۔۔


وایض بھی اشکبار ہے میثم بھی نوحہ گر

مظہر بھی رو رہا ہے حسین غریب پر

سن کر بیاں یہ روتا ہے صرانی ہر بشر

بیٹھے لعین چین سے اکبر کو مار کر

لیکن‌ فضا میں گونج رہی تھی یہی صدا

سرور کو مارنا ہے۔۔۔