شام زندان شام شام ہاے شام
اے شامیوں چین سے سونا بچی نے نہیں اب رونا
سکینہ چھپ کر گیء
سجاد اٹھا کر بولے معصوم بہن کا لاشہ
سکینہ چھپ کر گیء
بابا کی یاد میں اس نے رونے پہ طمانچے کھاے
سونے پہ طمانچے کھاے
اے شام کے ظالم لوگوں اپنے بچوں سے کہنا
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔
میں کیسے اسے دفناوں میرے ہاتھ بندھے ہیں دیکھو
زنجیر میری کھلوا دو
کرتے کے کفن میں اس کو زندان میں ہے دفنانا
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔
زندان میں ہے کیوں خاموشی شامیوں نے یہ پوچھا
ہنستے ہوئے شمر یہ بولا
نیلے رخسار تھے جس کے کہتی تھی جو بابا بابا
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔
زخمی قیدی اور پیاسی یہ چار برس کی زہرا
روتی تھی چھپا کر چہرہ
ایسی شدت سے منہ پر ظالم نے طمانچہ مارا
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔
بازار شام میں اس کو جب باغی باغی کہہ کر
سب مار رہے تھے پتھر
روتے روتے نیزے پر غازی کو جو روتے دیکھا
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔
ہاے شام غریباں میں جو اس بچی کے کانوں سے
ظالم نے جو آ کر نوچے
بابا سے ملے وہ گوہر رملہ کو جو پڑھنے دیکھا
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔
مارا گیا پیاسا غازی خیموں میں خبر جب آی
پانی جو مانگ رہی تھی
جانے کب سے تھی پیاسی پھر اس نے نہ پانی مانگا
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔
جب مار کے نیزہ تم نے ناقے سے گرایا اس کو
رو رو کے مر جاتی وہ
جب اپنے جیسی دیکھی برقعے میں ایک ضعیفہ
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔
درویش تڑپتا ہے دل زیشان تھا منظر کیسا
زنداں میں سر جب آیا
روتے روتے بابا کے چہرے پر رکھ کر چہرہ
سکینہ چھپ کر گیء
اے شامیوں چین سے۔۔۔