Kanz e Aza

شاہ مرداں

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

شاہ مرداں شیر یزداں

قوت پروردگار ہے علی


کہا میثم نے دار پر

ہاں میرا پیار ہے علی


جان من مولا علی عشقِ من راہ نجف

کیوں نہ دیوانہ ہو وہ دل ہے جہاں شاہ نجف

میں نے ان آنکھوں سے دیکھی ہے کرم گاہ نجف

سارے جہاں سے حسیں ہے نجف کی زمیں

جہاں رہتے ہیں دو عالم کے بادشاہ

یعنی دونوں جہاں میں تیری سرکار ہے علی

شاہ مرداں۔۔۔


بادشاہوں کا شہنشاہ زبردست علی

تو بلندی ہے تجھے کون کرے پست علی

کر دیا تیری محبت نے مجھے مست علی

دل میں دھڑکتا ہے تو میرا مولا ہے تو

ہم ملنگوں کو تجھ سے عشق ہو گیا

جہاں بٹتی ہے شاہیاں تیرا دربار ہے علی

شاہ مرداں۔۔۔


لہجہ تیرا سنتے ہی بادل نے گرج کر کہا

نام تیرا آیا چلی دھوپ میں ٹھنڈی ہوا

دیکھ تیرے عشق نے دیوانہ مجھے کر دیا

کوی نہیں صرف علی تو ہے بادشاہ

شاہ مرداں۔۔۔


سارے رندوں کا ٹھکانہ ہے تیرا در حیدر

وجد میں جھومتا رہتا ہے قلندر حیدر

جب بھی لگتا ہے وہاں نعرۂ حیدر حیدر

مولا جسے تو ملا وہ ولی بن گیا

دیکھو سہون سے آ رہی ہے یہ صدا

حیدریم قلندرم میرا سردار ہے علی

شاہ مرداں۔۔۔


میرے مرشد میرے مولا میرے مہاراج علی

صرف دل ہی نہیں ذہنوں پہ تیرا راج علی

تجھکو اللہ نے پہنایا ہے یہ تاج علی

شاہ ولایت ہے تو میری چاہت ہے تو

بعد اللہ و نبی سب سے بڑا

واہ کیا شاندار یہ تیری دستار ہے علی

شاہ مرداں۔۔۔


تیری باتوں میں گزرتی ہے میری شام علی

ہم فقیروں کا سہارا ہے تیرا نام علی

دونوں عالم کی مدد کرنا تیرا کام علی

چلتی ہے مرضی تیری میرے مولا علی

تو نے کہہ دیا سمجھو وہ ہو گیا

مرضیء کردگار کا تو خریدار علی

شاہ مرداں۔۔۔


ہاے علی ہاے علی ہاے علی


اتنی طاقت تھی کہ چاہے وہ کر سکتا تھا

وہ بنا تیغ بھی میداں میں اتر سکتا تھا

کیسے تلوار چلانی ہے وہ سب جانتا تھا

بعد اللہ کے وہ حکم نبی مانتا تھا


قوت پروردگار تیری غربت پہ نثار

تو نے جو صبر کیا کوی نہیں کر سکتا

تیرا دروازہ جلایا تیری زہرا کو رلایا

تیری گردن میں رسن تھی

پھر بھی تو کچھ نہیں بولا

میرے مولا


تو ہی تھا بعد نبی سب کا امام

پھر بھی کرتا نہیں تھا کوی سلام

تو مدینے میں کتنا تنہا تھا

قبر زہرا پہ بیٹھا رہتا تھا


ہاے علی ہاے علی تیری تنہائی

کوفے سے جو کربوبلا تک آی

تیرے ہر وار کا یوں بدلہ لیا

تیرے بچوں کا گلا کاٹ دیا


تیرا قاسم تیرا غازی تیرا اکبر

مر گیا عون و محمد علی اصغر

تیرا ایک بیٹا تیری طرح بہت تنہا تھا

تھا جو میداں میں سہہ روز کا بھوکا پیاسا


ہاے حسین ہاے حسین ہاے حسین

دیکھ کر جس کی طرف کہتے تھے لاکھوں اعدا

گھیر کر مارو اسے یہ ہے علی کا بیٹا

آج روتے ہیں اسی بات پہ زیشان و رضا

مولا ہر دور میں تیرا ہی لہو بہتا رہا