Kanz e Aza

عباس ایک بار

A noha written by Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

ایک بار صدا دو نا

ماں کہہ کے پکارو نا

یا عباس یا عباس


وقتِ رخصت حسین کو بھای

جب علمدار نے کہا ہوگا

سوچتا ہوں کہ روح زہرا نے

روکے اس وقت یہ کہا ہوگا


عباس عباس

ایک بار مجھے بھی ماں کہہ دے


شبیر کو بھای تو نے کہا

بھای کا کیا ارمان پورا

ارمان میرا پورا کر دے عباس

ایک بار مجھے بھی۔۔۔


اے لال میرے ماں ہونے کا

ہر فرض نبھایا ہے میں نے

شبیر کے ہاتھوں سے تجھکو

جھولا بھی جھلایا ہے میں نے

احسان تیرا ہوگا مجھ پہ عباس

ایک بار مجھے بھی۔۔۔


زخمی تھی بہت پھر بھی تجھ سے

اس ماں کو محبت تھی اتنی

اک ہاتھ تھا میرا پہلو پہ

اک ہاتھ سے کرتہ سیتی تھی

سب زخم میرے بھر جائیں گے عباس

ایک بار مجھے بھی۔۔۔


جس وقت گرا تو گھوڑے سے

میں دیکھ رہی تھی وہ منظر

آغوش میں تجھکو روتے ہوئے

میں نے ہی سنبھالا تھا بڑھ کر

کب دور ہوی ہوں میں تجھ سے عباس

ایک بار مجھے بھی۔۔۔


بچوں کے لئے جب دریا سے

مشکیزہ بھرا پانی نہ پیا

سہہ روز کا پیاسا ہو کر بھی

کیا خوب نبھای تو نے وفا

اے تشنہ دہن میرے پیاسے عباس

ایک بار مجھے بھی۔۔۔


تیری آنکھ سے تیر نکا لوں میں

تو دیکھ لے بھای کا چہرہ

یہ وقت جدائی ہے دل میں

حسرت نہ رکھے کوی بیٹا

آ خون ہٹا دوں آنکھوں سے عباس

ایک بار مجھے بھی۔۔۔


خیمے میں سکینہ پیاسی ہے

یہ بات تجھے تڑپاتی ہے

اس حال میں بھی تجھکو ہاے

زینب کی ردا یاد آتی ہے

آ تجھکو لگا لوں سینے سے عباس

ایک بار مجھے بھی۔۔۔


زیشان سنایا رو رو کر

عرفان عزا نے یہ نوحہ

دریا کے کنارے غازی نے

ماں کہتے ہوئے دم توڑ دیا

زہرا نے کہا جب رو رو کے عباس

ایک بار مجھے بھی۔۔۔