Kanz e Aza

عباس مجھے کربلا

A noha written by Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

اس غم نے عزاداروں بہت مجھکو رلایا

اس سال بھی زواروں میں جب نام نہ آیا

دل ٹوٹ گیا کربلا نہ جانے کے غم سے

رو رو کے کہا میں نے لپٹ کر یہ علم سے

ایک بار مجھے بھی تو صدا دو


عباس عباس عباس مجھے کربلا دکھا دو

شبیر کا زوار بنا دو

عباس مجھے کربلا دکھا دو


تم جانتے ہو کوئی نہیں میرا سہارا

عباس کٹے ہاتھوں سے تم کر دو اشارہ

جب یاد حسین آتے ہیں روتا ہے میرا دل

مر جاؤں گا مولا سے ملا دو نہ خدارا

کتنا بے چین ہے دل کربلا ہے منزل

جلد آسان کرو مولا میری مشکل

کب آؤں گا بس اتنا بتا دو

عباس مجھے کربلا۔۔۔


ملتا ہے کوئی جب سفر عشق سے آ کر

روتا ہوں بہت دیر گلے اس کو لگا کر

میں بھی تو عزادار ہوں کیا دل نہیں میرا

زواروں کی خدمت میں کروں پاؤں دبا کر

وہاں پیدل میں چلوں سارے موکب دیکھوں

وا حسینا کہہ کر خاک چہرے پہ ملوں

اک بار مشی مجھکو کرا دو

عباس مجھے کربلا۔۔۔


پاؤں تھے کہیں جسم کہیں ہاتھ کہیں تھے

روضہ ہے جہاں خوں میں تر آپ وہی تھے

تیر آنکھ میں تھا چہرہ بھی زخموں سے بھرا تھا

جب زیں سے گرے آپ کے بازو ہی نہیں تھے

پرسہ دینا ہے مجھے آپ کو رو رو کے

جہاں دونوں بازو خاک پر کٹ کے گرے

دونوں کف عباس دکھا دو

عباس مجھے کربلا۔۔۔


سینے سے لپٹ جاتا ہے جیسے کوئی بچہ

ایسے ہے مجھے شاہ کے روضے سے لپٹنا

مس کر کے سبھی اپنا کفن لاتے ہیں لیکن

میں ان کے لئے لے کے کفن جاؤں گا مولا

دل تڑپتا ہے میرا آج بھی اے مولا

بیکفن غربت میں ہے غریب زہرا

مجھکو میرے مولا سے ملا دو

عباس مجھے کربلا۔۔۔


جب پہلی نظر آپ کے گمبد پہ پڑے گی

گر جاؤں گا سجدے میں دعا مانگوں گا غازی

ہر سال یہاں آتا رہوں آپ سے ملنے

سن‌ لینا علمدار تم آواز یہ دل کی

تم ہی تو سنتے ہو ہاں کرم کرتے ہو

ہم عزاداروں کے دل میں تم رہتے ہو

تم معجزہ اب کوئی دکھا دو

عباس مجھے کربلا۔۔۔


زواروں سے آتی ہے مجھے۔ آپ کی خوشبو

آنکھوں سے نکل آتے ہیں مولا میرے آنسوں

حسرت سے انہیں دیکھتا رہتا ہوں میں رو کر

اس وقت نہیں رہتا ہے دل پر میرے قابو

دل یہ کہتا ہے میرا اے شہنشاہِ وفا

کربلا میں میرا کب بلاوا ہو گا

اب جلد کوی راہ بنا دو

عباس مجھے کربلا۔۔۔


عباس جہاں پر ہوی اکبر کی شہادت

کیا میرے مقدر میں نہیں ہے وہ زیارت

اکبر کے کلیجے پہ جہاں ٹوٹی تھی برچھی

ٹوٹی تھی وہی دلبر زہرا پہ قیامت

دیکھ لوں میں جا کر وہ مقام اکبر

شاہ پہنچے تھے جہاں خاک پر گر گر کر

اکبر سے محبت کا صلہ دو

عباس مجھے کربلا۔۔۔


دل کتنا پریشان ہے عباس سے بولو

وہ باب حوایج ہے تم امید نہ چھوڑو

آتے ہیں وہ خود شاہ کے زواروں کو لینے

اک بار انہیں بالی سکینہ کی قسم دو

جلد وہ آیینگے شاہ بلوایینگے

اور تمہیں کربوبلا ساتھ لے جایینگے

اے میثم و زیشان صدا دو

عباس مجھے کربلا۔۔۔