زنداں میں جبکہ دختر شبیر مر گیء
بازو ہلا کے بانوے ناشاد نے کہا
بی بی پدر کے سر سے اٹھاؤ تو سر زرا
باتیں ابھی تو کرتی تھی آنسوں بہا بہا
ساکت ہے نبض ہاے غضب سرد دست و پا
منہ دیکھتے ہی زیست کا نقشہ بدل گیا
کس وقت سانس رک گیء کب نکل گیا
ماں سکینہ کا شانہ ہلاتی رہی
موت بچی کو لوری سناتی رہی
ماں سکینہ کا شانہ ہلاتی رہی
اب نہ کھولے گی آنکھیں یتیمہ کبھی
جانتی ہے سکینہ کو نیند آ گیء
پھر بھی تقدیر کو آزماتی رہی
ماں سکینہ کا شانہ۔۔۔
بے یقینی کی ہے کیفیت کس قدر
سوچتی ہے کہ باقی ہے جان سے مگر
زندگی اپنا دامن چھڑاتی رہی
ماں سکینہ کا شانہ۔۔۔
پانی لاے کہاں سے وہ اس کے لیےء
تشنہ لب ہے سکینہ خبر ہے اسے
پیاسے ہونٹوں پہ آنسوں گراتی رہی
ماں سکینہ کا شانہ۔۔۔
اپنی گودی میں میت اٹھاے ہوے
معجزے کی امیدیں لگاے ہوے
سیدہ کی کہانی سناتی رہی
ماں سکینہ کا شانہ۔۔۔
رو رہی تھی زمیں رو رہا تھا فلک
وقتِ تلقین سے وقت تدفین تک
منتیں کر کے اس کو اٹھاتی رہی
ماں سکینہ کا شانہ۔۔۔
تھی تکلم وہ غربت کی کیسی گھڑی
جب اندھیرے میں بچی کی میت اٹھی
قبر ننھی سی زینب بناتی رہی
ماں سکینہ کا شانہ۔۔۔