شام والوں نہ نہ ستائو
کہتاتھا مہاری غربت پہ ہماری بس کر نہ رلائو
سر چچا کا میرے اس واسطے گرجاتا ہے
انکوبہنوں کا کھلا سر جو نظر آتا ہے
غیور کے سر کو للہ نہ لوگوں نیزے پہ اُٹھائو
شام والوں ۔۔۔
کیا کیا نہ ستم ڈھائے ہیں ہم پر تم نے
حد یہ ہے چھین لی تطہیرکی چادر تم نے
اب تم وہی چادر نیزے پہ اُٹھاکر ہم کو نہ دکھائو
شام والوں ۔۔۔
ہم اُلِل امر ہیں شاید یہ نہیں تم کو خبر
ہم اگر چاہیں تو برسیںابھی تم پر پتھر
مجبور سمجھ کر ہائے تم آلِ نبی پر پتھر نہ گرائو
شام والوں ۔۔۔
کیسے نیزے پہ اُٹھایا گیا سر اصغر کا
کیسے پامال کیا ابنِ حسن کا لاشہ
یہ ظلم کے قصے مت سامنے جاکے مائوں کو سنائو
شام والوں ۔۔۔
شامِ عاشور سے یہ سوئی نہیں ہے اب تک
میں تو رویاہوں یہ روئی بھی نہیں ہے اب تک
تم مارلو مجھ کو ہائے پر میری پھپی کو درے نہ لگائو
شام والوں ۔۔۔
راستے بھر یہ ٹرپتے رہے پانی کے لئے
تم کو معلوم نہیںکب سے ہیں پیاسے بچے
بچوں کو دیکھاکر اس طرح زمیں پر پانی نہ بہائو
شام والوں ۔۔۔
آج بٹتی ہے وہاں نام پہ زینب کے ردا
کل تکلم وہاں بیمار میرا کہتا رہا
یہ آلِ نبی ہیں ہائے تم ایسے نہ ان کو بے پردہ پھرائو
شام والوں ۔۔۔