Kanz e Aza

شام نے مار دیا

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

شام نے مار دیا مجھے شام نے ماردیا

جب تک بھی رہے ذندا سجاد کا نوحہ تھا

شام نے مار دیا مجھے شام نے ماردیا


کیسے نہ بہے خوں آنکھوں سے خنجر ہی چلا ہے ایسا

دم میری جوانی توڑچکی بازار ہے مقتل میرا

وللہ میں زندہ ہوں کہنے کے لیئے ورنہ

شام نے مار دیا ۔۔۔


پھر جاتا ہے میری نظروں میں بازارِ شام کا منظر

محسوس یہ ہوتا ہے مجھ کو ہے ساتھ پھپی بے چادر

تے مجھ سے نہیں ہوتا بازار مدینے کا

شام نے مار دیا ۔۔۔


کہتی ہے شریعت سر نہ کھولے آوازِ اذان جب آئے

پر اہلِ حرم سر پر اپنے ہاتھوں کو بھی رکھ نہ پائے

رسی نے اسیروں کواِس طرح سے جکڑا تھا

شام نے مار دیا ۔۔۔


میراث شہادت ہے میری کیا یہ بھی میرا ورثہ تھا

پھپیوں کو لئے بے چادر اس شہر سے گزرا تھا

سجاد کا مقتل ہے اس شہر کا ہر کوچہ

شام نے مار دیا ۔۔۔


جب ہاتھ دُعا کو اُٹھتے ہیں دل غم سے میرا پہٹ جاتا ہے

آتی ہے سکینہ یاد مجھے محسوس یہی ہوتا ہے

جیسے میرے ہاتھوں پر رکھا ہے کوئی لاشہ

شام نے مار دیا ۔۔۔


گر اہلِ مدینہ تم اپنے گھر مجھ کو بُلانہ چاہو

خوشیوں میں کبھی آسکتا نہیںمجلس کا فرش بچھوائو

باقی نہیں خوشیوں سے اب کوئی میرا رشتہ

شام نے مار دیا ۔۔۔


بازار میں زینب کا جانا کیا موت سے کم ایزا تھا

کیوں زہردیا ظالم مجھ کو اب اس کی ضرورت کیا تھی

پہلے ہی تکلم جب کہتا تھا میرا مولا

شام نے مار دیا ۔۔۔