سکینہ تنہا ہے بابا سکینہ زخمی بابا
گلے میں رسی ہے بابا سکینہ قیدی ہے بابا
تڑپتی رہتی ہوں ہر قدم بہت گھٹتا ہے میرا دم
میں سانسیں بھی جب لیتی ہوں تو ایذاء ہوتا ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔
بہت تکلیف میں یہ لاڈلی بیٹی ہے بابا جاں
سکینہ سر سے لے کر پاؤں تک زخمی ہے بابا جاں
میرا تن زخمی ہے سارا بدن سے چپکا ہے کرتہ
تمہاری پیاری شہزادی لہو میں ڈوبی ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔
میں جب کروٹ بدلتی ہوں نکل جاتی ہے جاں میری
یہ لگتا ہے جگر میں چبھ رہی ہے پسلیاں میری
سسکتی ہوں ہر کروٹ پر گزر جاتی ہے شب رو کر
نہیں جو پاتی میں پل بھر اذیت اتنی ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔
نقاہت ہے بہت بابا چلا جاتا نہیں مجھ سے
میں تھک کر بیٹھتی ہوں جب اٹھا جاتا نہیں مجھ سے
بہت مشکل سے اٹھتی ہوں سہارا لے کے چلتی ہوں
میں کمسن ہوں لیکن حالت ضعیفہ جیسی ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔
اے بابا آپ نے شمر لعیں کا ہاتھ دیکھا ہے
میرے اس پھول سے رخسار پر وہ ہاتھ پڑتا ہے
نہیں سہہ پاتی ہوں بابا میں غش کھا جاتی ہوں بابا
بہت بھاری ہے ہاتھ اس کا سکینہ چھوٹی ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔
سہم جاتی ہوں جب ظالم میرے نزدیک آتا ہے
لعیں پیروں سے ٹھوکر مار کے مجھکو اٹھاتا ہے
بہت مارا ہے ظالم نے بہت ڈر لگتا ہے اس سے
نگاہوں میں اس ظالم کی بہت بے رحمی ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔
میرے بابا میں روتی ہوں تمہارا نام جب لے کر
طمانچہ مار دیتا ہے ستمگر میرے ہونٹوں پر
اندھیرا سا چھا جاتا ہے کلیجہ منہ کو آتا ہے
میرے ہونٹوں پہ جب اس کی انگوٹھی پڑتی ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔
میری خاطر دعا مانگو مجھے اللہ دے ہمت
میں اتنا تھک چکی ہوں ظلم سہنے کی نہیں طاقت
نہیں جینے کا دل کرتا یہاں سب دیتے ہیں ایذاء
میں ہر دم سہمی رہتی ہوں یہ حالت میری ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔
ندیم اس غمزدہ کے بین تھے بابا چلے آؤ
ڈرا کر شمر مجھکو مار ڈالے گا چلے آؤ
مجھے ہر دم یہ لگتا ستمگر آنے والا ہے
ہر ایک لمحہ میرے دل میں یہ دہشت بیٹھی ہے بابا
سکینہ تنہا ہے بابا۔۔۔