Kanz e Aza

سبحان ربی الاعلی

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

سبحان ربی الاعلی ا

خنجر تلے حسین یہ دیتے رہے صدا

سبحان ربی الاعلی ا


اصغر کو تیرے نام پر قربان کر دیا

گھٹڑی میں تیرے واسطے قاسم اٹھا لیا

میں تیری اذان پر اکبر کیا فدا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔


جس دم حسین زین سے اترے زمین پر

زخموں سے چور چور تھے سبط نبی مگر

پیاسے لبوں پہ جاری تھی تسبیح ء کبریا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔


کہتا ہے اپنے دل میں وہ پروردگار سے

تھا یہ کبھی ہماری سکینہ کے واسطے

اب سینے پر سوار ہے قاتل اگر تو کیا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔


بازو تڑپ رہے تھےکسی کے لب فرات

ہنستے ہوے جو خولی نے ‌مجھ پر اٹھایا ہاتھ

لیکن لب حسین پر جاری رہی صدا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔


پیاسا ہو ذبح دشت میں اور دیکھیں بی بیاں

منظور یہ تجھے ہے اگر رب دو جہاں

راضی تیری رضا ہے زہرا کا لاڈلا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔


دیتے نہیں یہ پانی جو زہرا کے چین کو

کیا دکھ ہے تونے بخشا ہے کوثر حسین کو

سولہ پہر کی پیاس کا شکوہ نہیں زرا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔


ٹکڑے میرے مثال الف لام میم ہو

لٹ جاے میرا گھر میرے بچے یتیم ہو

ہر حال میں کہے گا نواسہ رسول کا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔


نانا بھی آے ہیں میرے بابا بھی آے ہیں

مادر کو میری بھای حسن ساتھ لاے ہیں

صد شکر سرخ رو ہے بزرگوں سے ہوگیا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔


شہ پر چلی جو ضرب تکلم وہ آخری

کٹتی ہوی رگوں کی مسلسل صدا یہ تھی

میں نے جو تجھ سے وعدہ کیا تھا نبھا دیا

سبحان ربی الاعلی ا۔۔۔