خیمے جلا دیےء گےء جایینگی اب کہاں
زہرا کی بیٹیاں
بیٹھی ہوی ہے خاک پہ مقتل میں بے اماں
زہرا کی بیٹیاں
جاے کدھر نہ پاس میں بستی نہ کوئی گھر
سر سے رداییں لے گےء کفار چھین کر
غازی کو یاد کرتے ہے لے لے کے ہچکیاں
زہرا کی بیٹیاں
خیمے جلا دیےء گےء۔۔۔
سادات کے قیام سے اٹھتا ہوا دھواں
وہ آگ میں گھرے ہوے بچوں کی سسکیاں
بھولیں گی کیسے شام غریباں کا یہ سماں
زہرا کی بیٹیاں
خیمے جلا دیےء گےء۔۔۔
کوئی نہیں جو اجر رسالت ادا کرے
پانی نہ دے رداییں تو دے دے کوئی اسے
لے کر چلا ہے دشت سے بیمار ناتواں
زہرا کی بیٹیاں
خیمے جلا دیےء گےء۔۔۔
مشکل ہے جینا سید سجاد کے لئے
کون آے گا غریب کی امداد کے لئے
بے پردہ ہے کھڑی ہوی لوگوں کے درمیاں
زہرا کی بیٹیاں
خیمے جلا دیےء گےء۔۔۔
عاشور کی وہ صبح نگاہوں میں پھر گیء
روتے ہوے اذان سنی جب جہاں سنی
اکبر کے بعد کھاتی رہی غم کی برچھیاں
زہرا کی بیٹیاں
خیمے جلا دیےء گےء۔۔۔
خوں رو رہا نیزے پہ ابنِ علی کا سر
لوگوں کا اک ہجوم ہے کانٹوں پہ ہے سفر
درے بھی کھاے راہ میں اک پل رکی جہاں
زہرا کی بیٹیاں
خیمے جلا دیےء گےء۔۔۔
سیدانیوں کے سر ہے تکلم جھکے ہوے
ہاے کھڑی ہے مادر عباس سامنے
کیسے چھپاے بازو پہ رسی کے یہ نشاں
زہرا کی بیٹیاں
خیمے جلا دیےء گےء۔۔۔