Kanz e Aza

سب اجڑ جاے گا

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

سب اجڑ جاے گا زہرا کا مکاں

عصر کے بعد

ہوگا شبیر کے خیموں میں دھواں

عصر کے بعد


صبح عاشور تو دیدی علی اکبر نے اذاں

کون دے گا بھلا مغرب کی اذاں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔


راخ پر خیموں کی روتے ہوئے بچے ہونگے

دشت میں ہوگا قیامت کا سماں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔


کون معصوم سکینہ پہ ترس کھائے گا

کون سمجھے گا یتیمی کی زباں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔


لاش عباس کی دریا پہ تڑپ جاے گی

جب بھی اٹھے گی سکینہ کی فغاں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔


اے سکینہ تیرے کانوں سے لہو ٹپکے گا

ہونگے چہرے پہ طمانچوں کے نشاں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔


اپنا دل کیسے سمبھالے گی علی کی بیٹی

رن میں جب روے گی شبیر کی ماں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔


کم سے کم ہے ابھی بیمار کا بستر باقی

ورنہ تقدیر میں آرام کہاں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔


اے خدا سید سجاد کو دے قوت ضبط

ہوگا شبیر کا سر اور سناں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔


ختم کردو یہاں اے عامر و نیر نوحہ

کر سکو گے نہ غموں کے یہ بیاں

عصر کے بعد

سب اجڑ جاے گا۔۔۔