عزا جاری رہے گی
شبیر کی عزا کا سورج نکل رہا ہے
کنبہ یزیدیت کا ہاتھوں کو مل رہا ہے
سورج بھی ہے ہمارا جگنو بھی ہے ہمارے
آنکھیں بھی ہے ہماری آنسوں بھی ہے ہمارے
سینہ بھی ہے ہمارا بازو بھی ہے ہمارے
ہم کر رہے ہے ماتم کیوں تم کو کھل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
سن کر جواب ھل من مقتل میں جان دینے
انکار کربلا کو اپنی زباں دینے
نکلے ہے اہل ماتم حق کی اذاں دینے
دل میں شہادتوں کا ارماں مچل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
دنیا سے کہہ رہے ہیں فوج عزا کے جاڑے
تا خوف ظلمتوں کا جب روشنی خدا دے
جرأت ہو گر کسی میں آ کر اسے بجھا دے
بیعت کی آندھیوں میں ایک دیپ جل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
ممبر مسجدوں پر فرش عزا پہ حملے
کرتے ہے کلمہ گو پر دین خدا پہ حملے
جرأت ہو گر کسی میں آ کر اسے بجھا دے
پھر فاطمہ کا قاتل چہرہ بدل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
دھرتی پلٹ نہ جاے دنیا الٹ نہ جائے
بہتا ہوا یہ دریا ٹکڑوں میں بٹ نہ جائے
روح الامین تمہارا شہ پر ہی کٹ نہ جائے
عباس کے غضب کا لاوا ابل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
ساحل پہ فوج کیسی ایک فرد نہیں ہے
تشنہ لبی کا چہرہ تو زرد بھی نہیں ہے
پہرہ جہاں لگتا تھا اب گرد بھی نہیں ہے
ام البنین کا بیٹا تنہا ٹہل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
دیکھو سفر ابھی تک جاری ہے کربلا کا
کوفے کی وادیاں ہے اور قافلہ عزا کا
وہ شیر ہے علی کا اور شیر فاطمہ کا
جو بیڑیاں پہن کر بے خوف چل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
گردن سے وار کر کے تلوار چھین لینا
خطبوں کی گھنگرج سے دربار چھین لینا
خنجر سے زندگی کے آثار چھین لینا
یہ بس حسینیت کا طرز عمل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
جس کو پڑھا گیا تھا جس کو سنا گیا تھا
جس کے لئے ستم کا طعنہ بنا گیا تھا
دیوار شر میں عامر جس کو چنا گیا تھا
نیر وہی قبیلہ اب پھول پھل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔