یا زہرا یا زہرا یا زہرا آجاؤ
بچھ گیا فرش عزا فاطمہ زہرا آؤ
چاند نکلا ہے محرم کا رلانے کے لئے
کسی مظلوم کی روداد سنانے کے لئے
سوگ اجڑے ہوئے خیموں کے منانے کے لئے
آ گیا ماہ عزا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
آسمانوں سے ملک آے پیمبر آے
چھوڑ کر شہر نجف حیدر و صفدر آے
ننگے پا مجلس شبیر میں شبر آے
صف ماتم ہے بپا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
ہم نے حق سے غم سرور کی بقا مانگی تھی
جو نہ مرجھا سکے وہ فضل عزا مانگی تھی
ہم وہ ہیں جن کے لئے تم نے دعا مانگی تھی
سن لی خالق نے دعا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
پھر عزاداروں کے گھر بدلے گلستانوں میں
نسب ہونے لگے وہ پٹکے عزاخانوں میں
جمع ہونے لگے اطفال بھی دالانوں میں
تعزیہ سجنے لگا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
ہم عزاداروں کے اوپر ہے کرم غازی کا
ابھی پنجے سے نمایاں ہے ہشم غازی کا
غم سرور کا محافظ ہے علم غازی کا
دیکھو غازی کی وفا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
کبھی روی کبھی سنبھلی کبھی اٹھی زینب
ساتھ میں اہل حرم کے کبھی جاگی زینب
اسی مجلس کے لئے آپ کی بیٹی زینب
دے گیء اپنی ردا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
قتل سورج ہوا دن غم میں ڈھلا شام ہوی
خیمے جلتے ہیں سر دشت بلا شام ہوی
قید ہونے کوی بیمار چلا شام ہوی
بن میں ایک حشر اٹھا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
ظلمت شام علم ہے کوی جگنو بھی نہیں
لاش سرور پہ دیےء کیسا کہ آنسوں بھی نہیں
کون ماتم کرے عباس کے بازو بھی نہیں
رو پڑی کربوبلا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
بھای مارے گےء بہنوں کی گرفتاری ہے
ایک نیء کربوبلا کے لئے تیاری ہے
یہ گھڑی آپ کی زینب پہ بہت بھاری ہے
حوصلہ دیدو زرا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔
آپ کا لال ہے وہ بادشاہ جن و بشر
انبیاء بھی ہے عزاخانے کے دروازے پر
آے ہیں نیر و عامر بھی سوالی بن کر
کر دو ان پر بھی عطا فاطمہ زہرا آؤ
بچھ گیا فرش عزا۔۔۔