Kanz e Aza

سرور کی عزاداری

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

آج ہر ملک میں سرور عزاداری ہے


ہند میں پاک میں لبنان میں شبیر کا غم

مصر میں روم میں یونان میں شبیر کا غم

حد ہے سپین میں جاپان میں شبیر کا غم

ساری دنیا غم شبیر کی پھلواری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


ابو دھابی پہ نظر ڈالو کبھی قم دیکھو

وادیء شام میں شبیر کا چہلم دیکھو

جرمنی نوروے سویڈن میں تلاطم دیکھو

برف میں آگ لگا دے یہ وہ چنگاری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


کہیں لندن کے عزاخانوں میں ہے مجلس غم

کہیں امریکہ کے سڑکوں پہ جلوس ماتم

گھر میں انگریزوں کے لہرایا جری کا پرچم

با خدا امن کا پیغام عزاداری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


کویت بحرین‌ میں مسکٹ میں تو دوہا میں علم

سویٹزرلینڈ میں پارس میں کنڑا میں علم

شہر مکہ میں علم شہر مدینہ میں علم

عقل حیران ہے یہ کیسی علمداری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


لیبیا میں ہے عزاخانے علم سڈنی میں

چینا میں کبھی مجلس کبھی نیروبی میں

گونج ماتم کی ہے تنزانیہ میں ترکی میں

یہی ماتم تو محمد سے وفاداری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


تم نے دیکھا ہے دہکتے ہوئے انگاروں کو

ان پہ چلتے ہوئے سرور کے عزاداروں کو

کاش سمجھو کبھی زنجیر کی جھنکاروں کو

غم شبیر جہاں ہے وہی بیداری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


ماتم تشنہ لبی اب بھی ہے دریاؤں میں

شور نوحوں کا ہے افریکہ کے صحراؤں میں

کربلا بولتی ہے درد کی بھاشاوں میں

اب بھی کونین پہ اس غم کا اثر طاری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


کہیں آدم کی دعا ہے یہ عزاے شبیر

کہیں موسیٰ کا عصا ہے یہ عزاے شبیر

حاصل دین خدا ہے یہ عزاے شبیر

محترم کے بھی تھی اور آج بھی معیاری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


جس کی غیبت میں غم شہ کا بھرم رکھا ہے

انتظار اس کا سر دیدۂ نم رکھا ہے

ہر عزاخانے میں غازی کا علم رکھا ہے

آج پھر نصرت شبیر کی تیاری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔


لکھو نیر غم سرور کی عطا ہے نوحہ

لفظ حیدر کے ہے زہرا کی دعا ہے نوحہ

تین سو تیرہ رسولوں کی صدا ہے نوحہ

کہدو عامر کے نہ یہ فن ہے نہ فنکاری ہے

آج ہر ملک میں۔۔۔