Kanz e Aza

زہرا سے کیا وعدہ

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

فضہ تجھے سلام


زہرا سے کیا وعدہ نبھاتی رہی فضہ

ہر موڑ پہ زینب کو بچاتی رہی فضہ


جو ثانیء زہرا کو بچانے میں لگے تھے

سجاد سے وہ زخم چھپاتی رہی فضہ

زہرا سے کیا وعدہ۔۔۔


جب پوچھا کہاں رہ گےء اماں میرے بابا

صغرا سے بہت دیر چھپاتی رہی فضہ

زہرا سے کیا وعدہ۔۔۔


آیا جو ملاقات کو عباس کا بیٹا

بس شانوں کو آنکھوں سے لگاتی رہی فضہ

زہرا سے کیا وعدہ۔۔۔


شبیر کی بیٹی ہو یا بیٹی ہو نبی کی

ہر عمر کی زہرا کو بچاتی رہی فضہ

زہرا سے کیا وعدہ۔۔۔


دروازہء زہرا کبھی خیموں سے حرم کے

اٹھتے ہوے شعلوں کو بجھاتی رہی فضہ

زہرا سے کیا وعدہ۔۔۔


بچوں سے لپٹ کر کبھی زینب سے لپٹ کر

پتھر جو برستے رہے کھاتی رہی فضہ

زہرا سے کیا وعدہ۔۔۔


کھا کر کبھی پتھر کبھی درے اے تکلم

قرض آل محمد کا چکاتی رہی فضہ

زہرا سے کیا وعدہ۔۔۔