Kanz e Aza

زہرا کرے گی حشر

A noha. Lyrics in Urdu.

زہرا کرے گی حشر میں دعویٰ حسین کا

پروردگار دے مجھے بدلہ حسین کا


پیاسے گلے پہ تیر جفا رن میں چل گیا

منہ سے لہو اگلتا ہے بچہ حسین کا

زہرا کرے گی حشر میں۔۔۔


سینہ پھٹا جو رن میں نبی کا نشان تھا

برچھی سے چھد گیا ہے کلیجہ حسین کا

زہرا کرے گی حشر میں۔۔۔


مقتل میں آی فاطمہ یا رب دہائی ہے

بالوں سے جھاڑتی ہے مصلی حسین کا

زہرا کرے گی حشر میں۔۔۔


عرش بریں بھی ہل گیازہرا کے بین سے

ماں ایک چاہتی ہے یہ بدلہ حسین کا

زہرا کرے گی حشر میں۔۔۔


حیرت زدہ خاموش فلک دیکھتا رہا

کل انبیاء نے دیکھا ہے سجدہ حسین کا

زہرا کرے گی حشر میں۔۔۔


ماتم کے داغ اور پھر اشک غم حسین

صابر کو کافی ہے یہ وسیلہ حسین کا

زہرا کرے گی حشر میں۔۔۔